قرآن و حدیث کے آداب و احکام

کیا قرآن سیکھنے والے شخص کے لئے بغیر وضو کے قرآن چھونا جائز ہوگا؟

فتوی نمبر :
5490
| تاریخ :
2008-11-05
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

کیا قرآن سیکھنے والے شخص کے لئے بغیر وضو کے قرآن چھونا جائز ہوگا؟

کیایہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے فرض ہے کہ قرآن کو چھونے اور پڑھنے سے پہلے وضو کیا جائے؟ یا یہ ایک مشق ہے قرآن مجید کے احترام کیلئے؟ اگر کوئی شخص قرآن پاک پڑھنا اور سیکھنا چاہتا ہے کیا وہ اس کو بغیر وضوء چھو سکتا ہے لیکن ضروری طہارت کے ساتھ (یعنی حالت جناب میں نہیں) ایک عام آدمی مشکل سے ہر وقت وضو میں رہ سکتا ہے اور یہ بات اُس کو قرآن مجید پڑھنے اور سیکھنے سے روکتی ہے، برائے مہربانی تفصیل سے وضاحت کریں اور میری پریشانی کو دور کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض قرآنِ کریم کی تلاوت کیلئے باوضو ہونا شرعاً لازم نہیں البتہ اگر قرآنِ کریم کو ہاتھ لگانے اور چھونے کی ضرورت پیش آجائے، تو ایسی صورت میں طہارت واجب ہے اور بلا طہارت ووضو قرآنِ کریم چھونا جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے،جبکہ تھوڑی سی محنت و کوشش سے اکثر اوقات باوضو رہنا کوئی مشکل نہیں بلکہ ممکن ہے، صرف کھانے پینے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن المجید: ﴿لا یمسه الا المطھرون﴾ (الآیة)
وفی رد المحتار: قیل بانھا واجبة لمس المصحف لا فرض لا ختلاف فی تفسیر الاٰیة فلم تکن قطعیة الدلالة حتی تثبت الفرضیة، لان قولہ تعالٰی: ﴿لا یمسه الا المطھرون﴾ قیل انہ صفة لکتاب مکنون وھو اللوح وقیل صفة لقرآن کریم وھو المصحف فعلی الاوّل المراد من المطھرین الملائکة المقربون لأنھم مطھرون عن ادناس الذنوب، ای لا یطلع علیہ سواھم علی الثانی المراد منھم الناس المطھرون من الاحداث وعلیہ اکثر المفسرین، ویویدہ ان فیہ حمل المس علی الحققیة والاصل فی الکلام الحقیقة واحتمال غیرھا بلا دلیل لا یقدح فی صحة الاستدلال اذ قلّ یوجد دلیل بلا احتمال فلا ینافی ذٰلک القطعیة فلذا واللہ اعلم اشار الشارح الی اختیار القول بالفرضیة وقواہ المحشی الحلبی وھو اختیار الشرنبلالی، لکن سیأتی ان الفرض ما قطع بلزومہ حتی یکفر جاحدہ وھذا لیس کذالک لما فی الخلاصة انہ لو انکر الوضوء لغیر الصلاة لا یکفر عندنا الّا ان یجاب بانہ فرض عملی وھو اقوی نوعی الواجب واضعف نوعی الفرض فلا یکفر جاحدہ وبہ یحصل التوفیق بین القولین اھ (ج۱ ص۸۹) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبید اللہ اسحاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5490کی تصدیق کریں
0     952
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات