ثواب والے اعمال

جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

فتوی نمبر :
50606
| تاریخ :
عبادات / نوافل عبادات / ثواب والے اعمال

جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

السلام و علیکم !
مفتی صاحب جیسا کہ قرآن مجید میں سورۂ انفال کے آیت {وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ } [الأنفال: 60] میں فرمایا گیا ہے ؟ میرا سوال یہ ہے کہ میں اگر جہاد کے تمام مسائل کے بارے میں علم حاصل کروں، اور اس کے ساتھ ہی ساتھ مختلف ہتھیاروں اور ساز وسامان کی مینو فیکچرنگ، اس کے ڈیزائن اور بنانے کے بارے میں علم حاصل کروں اس نیت سے کہ اللہ نے اس کا حکم دیا ہے، اور میں اس کو جہاد میں استعمال کروں گا ( جیسے حضرت داؤد علیہ السلام نے کیا) تو مجھے جاننا تھا کہ کیا مجھے اس نیت سے علم حاصل کرنے پر وہی اجر و فضلیت ملے گی جو علمِ دین حاصل کرنے پر ملتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جہاد کے مسائل بھی دین کا حصہ ہیں، اس لئے سائل اگر جہاد کے مسائل سیکھ لے اور ساتھ ساتھ آلاتِ جنگ کے مینو فیکچرنگ اور ان کی ڈیزائننگ کے بارے میں معلومات حاصل کرے، تاکہ جہاد کے موقع پر اس کو استعمال کرنے میں کام آئیں، تو اس کو علم دین کے اس باب کو حاصل کرنے کا ثواب اور جہاد میں کام آنے والے آلات بنانے کا علم حاصل کرنے پر ثواب ملے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الجامع لأحكام القرآن: عن عقبة بن عامر عن النبي صلى الله عليه وسلم : "إن الله يدخل ثلاثة نفر الجنة بسهم واحد صانعه يحتسب في صنعته الخير والرامي ومبله" . وفضل الرمي عظيم ومنفعته عظيمة للمسلمين ، ونكايته شديدة على الكافرين. قال صلى الله عليه وسلم : "يا بني إسماعيل ارموا فإن أباكم كان راميا" . وتعلم الفروسية واستعمال الأسلحة فرض كفاية. وقد يتعين. (8/ 36)۔
و في جامع بيان العلم وفضله: عن أبي هريرة، وأبي ذر قالا: «باب من العلم تتعلمه أحب إلينا من ألف ركعة تطوع، وباب من العلم تعلمه عمل به أو لم يعمل به أحب إلينا من مائة ركعة تطوع» وقالا: سمعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «إذا جاء الموت طالب العلم وهو على تلك الحال مات شهيدا» اھ (1/ 121)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اللہ داد فیض اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 50606کی تصدیق کریں
0     435
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زندوں کو ثواب ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ثواب والے اعمال 1
  • تبلیغی بیان میں بیٹھنا زیادہ افضل ہے یا انفرادی نما ز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے ٹریننگ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • کیا آپؑ کے ساتھ بھی کراماً کاتبین تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • خود نبی کریمﷺ کلمہ طیبہ کن الفاظ میں پڑھتے تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • کیا مرحومین کےایصال ثواب کےلیے نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • رسول اللہ ﷺ کا یہودی لڑکے کی عیادت کیلئے جانا اور اسکا قبولِ اسلام

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت عقبہ بن نافع کی تاریخ ولادت اور صحابیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • مسلمان کے لیے کسی امام کے ساتھ ہاتھ پر بیعت کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • نبی کریم ﷺ کا دو بیویوں کو مقاربت سے پہلے طلاق کی حقیقت:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • عورت کو بیعت کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سید الاستغفار کے پڑھنے کا وقت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ براءت سے متعلق

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ برأت یعنی پندرہ شعبان سےمتعلق فضائل

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • اشراق کی فضیلت کے حصول کے لۓمسجد ہی میں بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حقوق العباد کی اہمیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • وتر کی نماز سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جمعہ کے دن سورہ کہف کب پڑھنی چاہیئے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سورۃ الواقعہ،حم سجدہ اور سورۃ الملک مغرب کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • زوال کے وقت نفل،قضاء اور قرآن کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
Related Topics متعلقه موضوعات