واقعات

طارق ابن زیاد کے کشتیاں جلانے کے واقعہ کی تحقیق

فتوی نمبر :
49338
| تاریخ :
2022-02-09
تاریخ / تاریخ اسلام / واقعات

طارق ابن زیاد کے کشتیاں جلانے کے واقعہ کی تحقیق

طارق ابن زیاد نے جب (اسپین ) اندلس پرحملہ کیا تو کشتیاں جلا ڈالنے کا حکم دے کر کشتیاں جلا ڈالی تھیں کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور واقعہ تلاش بسیار کے باوجود ہمیں مشہور و معتبر کتب تاریخ میں نہیں مل سکا، البتہ بعض مورخین نے اس واقعہ کو اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے ذیل میں ان کی عبارات مع حوالہ جات نقل کی جاتی ہیں ملاحظہ فرمالیں۔
نفح الطيب من غصن الاندلس:وقيل: نزل طارق بالمسلمين قريباً من عسكر لذريق منسلخ شهر رمضان سنة 92 فوجّه لذريق علجاً من أصحابه قد عرف نجدته ووثق ببأسه ليشرف على عسكر طارق فيحزر عددهم ويعاين هيئاتهم ومراكبهم، فأقل ذلك العلج حتى طلع العسكر، ثمّ شدّ في وجوه من استشرفه من المسلمين، فوثبوا إليه، فولّى منصرفاً راكضاً، وفاتهم بسبق فرسه، فقال العلج للذريق: من لا يريد إلا الموت أو إصابة ما تحت قدميك، قد حرقوا مراكبهم يأساً لأنفسهم من التعلّق بها، وصفوا في السهل موطّنين أنفسهم على الثبات، إذ ليس لهم في أرضنا مكان مهرب، فرعب وتضاعف جزعه، والتقى العسكران بالبحيرة، واقتتلوا قتالاً شديداً، إلى أن انهزمت ميمنة لذريق وميسرته۔
ترجمہ : طارق نے رمضان 92ھ میں مسلمانوں کے لشکر کے ساتھ اس جگہ پر پڑاؤ ڈالا اور فریق نے اپنے لشکر میں سے ایک پہلو ان جس کی طاقت جنگجوانہ صلاحیتیں قابل اعتماد تھیں ،کو طارق بن زیاد کے لشکر کی خبر لینے بھی بھیجا۔ یہ پہلو ان طارق کے لشکر کو قلیل سمجھ کر ان پر حملہ آور ہوا، اتنے میں مسلمانوں کے لشکر نے اس پر جوابی حملہ کیا تو اس نے راہ فرار اختیار کی اور تیزی سے دوڑا کہ مسلمانوں کی پہنچ سے دور چلا گیا، اور واپس جاکر ذریق کو بتایا کہ طارق اور اس کا لشکر دو لوگ ہیں کہ جو اپنی کشتیاں اس لئے جلا چکے ہیں کہ کہیں انکو واپسی کا خیال نہ آجائے، اگلے دوہی مقاصد ہیں، تمہارے پاؤں تلے موجود سر زمین یا جام شہادت، تیسری کوئی چیز انکو قبول نہیں، نیز انکی خود اعتمادی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے صف آرا ہونے کے لیے سخت زمین کے بجائے نرم زمین کا انتخاب کر لیا ہے ، اب ان کے لیے ہماری دھرتی پہ کوئی جائے پناہ نہیں (لہذا وہ جم کے لڑیں گے اور پھر فتح یا شہادت دونوں میں ایک انکا مقدر بنے گی )
( نفح الطبيب للمقری ج /1ص/ ۲۵۸)
المقری سے پہلے الادریسی المتوفی ۵۲۰ سن ھجری نے بھی اس واقعہ کاذ کر کیا ہے۔ ( یہ ابن خلدون سے بھی پہلے کے مورخ ہیں )
ترجمہ :اس پہاڑ کا نام جبل الطارق اس لئے پڑ گیا ہے کہ جب طارق بن زیاد نے اپنے ساتھیوں سمیت برابر نامی جگہ پار کی تو دہی پہ خیمہ زن ہو گئے اور اس پہاڑ کو اپنی پشت پہ رکھ دیا، اس وقت طارق کو محسوس ہوا کہ عرب اپنے عزم و ہمت کو شک بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، تو اس نے اپنی تمام کشتیاں جلا ڈالنے کا حکم دیا، جس کے بعد ظاہر ہے کہ عزم وہمت کے کوہ گراں پہ اعتماد کے سوا کیا چار ہ باقی رہ جاتا تھا ؟
(نزھۃ المشتاق في اختراق الآفاق طبع عالم الکتاب بیروت ج 2 ص /540)
چھٹی صدی ہجری کے ایک اور اندلسی مؤرخ ابن الکرو بوس نے بھی واقعہ کا مختصر ذکر کیا ہے، طارق بن زیاد کے لشکر سمیت ساحل پر اترنے کے بیان کو مؤرخ مذ کور نے لکھا ہے:
ترجمہ : قرطبہ کی طرف چل پڑے تو سبھی کشتیاں جلاڈ الیں اور اپنے ساتھیوں سے کہا ، اب تمہارے پاس دو ہی راستے رہ گئے، یا تو میدان جہاد میں داد شجاعت دو اور کفار پر ٹوٹ پڑویا پھر موت کو گلے سے لگا لو کیونکہ اب آگے دشمن اور پیچھے سمندر ۔۔۔ تیسرا کوئی راستہ نہیں۔
(لاكتفاء في اخبار الخلفاء لا بن الكر وبوس طبع الجامعة الاسلاميه المدينه المنورو ج ۲ ص ۱۰۰۷) واللہ اعلم بالصواب

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 49338کی تصدیق کریں
0     1514
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشاجرہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • کیا صحابہ کرامؓ نے آپ علیہ السلام کا پیشاب پیا تھا؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت عائشہ کو حضرت فاطمہ کے جنازے سے روکنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • جنگِ جمل کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   واقعات 1
  • غدیر خم اور واقعہ قرطاس سےمتعلق اہل سنت کا موقف

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • مسلیمہ کذاب زندیق تھا یا مرتد؟اسے بغاوت کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا یا دعویٰ نبوت کی وجہ سے؟زندیق کے توبے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعہ میں مذکور عورت کا نام کیا تھا ؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • طارق ابن زیاد کے کشتیاں جلانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • شدادا کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   انگلش   واقعات 1
  • قارون کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • اسرائیلی روایا ت کو بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات