واقعات

واقعہ فدک کی حقیقت

فتوی نمبر :
8938
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / تاریخ اسلام / واقعات

واقعہ فدک کی حقیقت

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت بی بی فاطمۃ الزہراء (رضی اللہ عنہا) حضراتِ شیخین یعنی حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رضی اللہ عنہما) سے شاید ناراضگی کی حالت میں دنیا سے پردہ فرماگئیں اور یہ کہتے ہیں کہ رسولِ پاک ﷺ نے باغِ فدک بی بی فاطمۃ الزہراء کو تحفہ کے طور پر دیا تھا، حضراتِ شیخین نے زبردستی حضرت بی بی فاطمۃ الزہراء سے چھین لیا تھا اور بی بی زہراء کے مطالبہ کرنے پر بھی نہ دیا تھا، اس بات کی کیا حقیقت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

رحمتِ دو عالم ﷺ نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں صدقاتِ مدینہ، فدک کی آمدنی اور خیبر سے آنے والے مال کا خمس اپنے رشتہ داروں اور اپنی آل کیلیے مختص فرمادیا تھا اور اس کی تقسیم کی ذمہ داری حضرت علیؓ کی درخواست پر ان کے سپرد فرمادی تھی، مگر کوئی چیز کسی کو مالکانہ طور پر نہیں دی تھی، عہدِ نبوی کے بعد عہدِ صدیقی سے لیکر عہدِ مرتضوی تک یہ اموال اسی سابقہ ترتیب کے مطابق تقسیم ہوتے رہے، ہاں اتنی بات ہے کہ رسولِ کریمﷺ کے انتقال کے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان اموال کو میراثِ نبی (ﷺ) سمجھ کر ان میں سے اپنا حصہ مانگا، جس پر سیدنا صدیق اکبرؓ نے انہیں یہ حدیث سنائی ’’لا نورث ما ترکنا فهو صدقة‘‘ ترجمہ:’’ہم انبیاء (علیہم السلام) کی وراثت (مالی) جاری نہیں ہوتی، جو کچھ چھوڑ کر ہم رخصت ہوتے ہیں وہ (اللہ کی راہ میں وقف اور) صدقہ ہوتا ہے‘‘۔ یہ تسلی بخش جواب سُن کر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اس مسئلہ سے متعلق خاموش ہوگئیں، اور پھر زندگی بھر اس بارے میں دوبارہ کوئی بات نہیں کی۔
اصل واقعہ اتنا ہی ہے باقی جن بعض روایات میں حضرت فاطمہ کے سیدنا صدیقِ اکبرؓ کے ساتھ ناراضگی غضبناکی وترکِ کلام وغیرہ کا ذکر ہے وہ راوی کا اپنا خیال ہے حدیث کے الفاظ نہیں، اس مسئلہ کی مزید تفصیل اور حقیقت سمجھنے کیلیے مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ مفید رہے گا۔ (۱) رحماء بینہم۔ (۲) فوائد نافع (مولانا محمد نافع صاحب مدظلہم)۔ (۳) تحقیقِ فدک (حضرت مولانا سید احمد شاہ بخاریؒ)۔

مأخَذُ الفَتوی

في سنن ٲبي داؤد: عن عبد الرحمن بن أبي ليلى سمعت عليا يقول: اجتمعت أنا والعباس وفاطمة وزيد بن حارثة عند النبي - صلى الله عليه وسلم -، فقلت: يا رسول الله، إن رأيت أن توليني حقنا من هذا الخمس في كتاب الله، فأقسمه حياتك كي لا ينازعني أحد بعدك فافعل، قال: ففعل ذلك، قال: فقسمته حياة رسول الله - صلى الله عليه وسلم -، ثم ولانيه أبو بكر حتى كانت آخر سنة من سنى عمر فإنه أتاه مال كثير، فعزل حقنا اھ (۲/۶۱)۔
وفي صحیح البخاري: عن عائشة، أن فاطمة، عليها السلام، أرسلت إلى أبي بكر تسأله ميراثها من النبي صلى الله عليه وسلم فيما أفاء الله على رسوله صلى الله عليه وسلم (ٳلی قوله) فقال أبو بكر: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «لا نورث ما تركنا فهو صدقة، إنما يأكل آل محمد من هذا المال، يعني مال اللہ (ٳلی قوله) فتشهد علي ثم قال: إنا قد عرفنا يا أبا بكر فضيلتك (ٳلی قوله) فتكلم أبو بكر فقال: والذي نفسي بيده، لقرابة رسول الله صلى الله عليه وسلم أحب إلي أن أصل من قرابتي اھ (۱/۵۲۶،کتاب المناقب)۔
وفي لامع الدراري: قوله فغضبت فاطنة ‘‘الخ’’ہذا ظن من الراوي حیث استنبط من عدم تکلمها ٳیاہٲنها غضبت علیه ’’الخ‘‘(۲/۵۰۰، کتاب الجهاد، باب فرض الخمس،بحواله رحماءبینهم، حصه اول:۱۳۶)۔
وفي شرح نهج البلاغة لابن ٲبي الحدید: کان ٲبو بکر یٲخذ غلتہا فیدفعهاٳلیهم ما یکفیہم ویقسم الباقي، وکان عمر کذلك، ثم کان عثمان کذلك، ثم کان علي کذلك اھ (حدیدی شرح نهج البلاغة ۲،۲۹۶، بحواله رحماء بینهم، حصه اول:۱۲۰) ـــ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طاہر یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8938کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشاجرہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • کیا صحابہ کرامؓ نے آپ علیہ السلام کا پیشاب پیا تھا؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت عائشہ کو حضرت فاطمہ کے جنازے سے روکنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • جنگِ جمل کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   واقعات 1
  • غدیر خم اور واقعہ قرطاس سےمتعلق اہل سنت کا موقف

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • مسلیمہ کذاب زندیق تھا یا مرتد؟اسے بغاوت کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا یا دعویٰ نبوت کی وجہ سے؟زندیق کے توبے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعہ میں مذکور عورت کا نام کیا تھا ؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • طارق ابن زیاد کے کشتیاں جلانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • شدادا کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   انگلش   واقعات 1
  • قارون کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • اسرائیلی روایا ت کو بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات