واقعات

غدیر خم اور واقعہ قرطاس سےمتعلق اہل سنت کا موقف

فتوی نمبر :
58782
| تاریخ :
2004-02-02
تاریخ / تاریخ اسلام / واقعات

غدیر خم اور واقعہ قرطاس سےمتعلق اہل سنت کا موقف

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام غدیرِ خُم کے بارے میں ،جس میں حضور ﷺ نے فرمایا: ’’میں جس کا مولا ہوں اس کا علی مولا ہے‘‘ اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا غدیرِ خم کو اہلِ سنت مانتے ہیں؟ کیا اس میں صاف صاف حضرت علیؓ کی جانشینی کا ذکر نہیں ہے؟ اور ’’قرطاس‘‘ کے واقعہ کو اہلِ سنت کس طرح مانتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’غدیرِ خُم‘‘ کے واقعہ کی تفصیل کہ جس سے حقیقتِ حال اور اہلِ تشیع کے مذکور دعویٰ کی غلطی واضح ہوجاتی ہے یہ ہیکہ حجۃ الوداع سے واپسی پر حضرت بریدہ اسلمیؓ نے حضرت علیؓ کی کچھ شکایت کی تو نبی کریم ﷺ نے مکہ اور مدینہ کے درمیانی مقام ’’غدیرِ خُم‘‘ میں ایک خطبہ دیا اور اس میں اہلِ بیت کے ساتھ محبت کی ترغیب دی اور حضرت علیؓ کے متعلق فرمایا: ’’من کنت مولاہ فعلی مولاہ‘‘ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ میں جس کا دوست ہوں حضرت علیؓ اس کے دوست ہیں، اس جملے میں مقصود حضرت علیؓ کے ساتھ محبت اور ان پر سے شکایات کا ازالہ تھا چنانچہ اس کے بعد حضرت بریدہؓ کی شکایت بھی دور ہوگئی اور اس کے دو ماہ بعد حضرت محمد ﷺ کا سانحہ ارتحال پیش آیا اور ثقیفہ بنو ساعدہ میں خلافت کا مسئلہ بھی زیرِ بحث آیا اور اس موقع پر مقامِ غدیر میں حاضر صحابہؓ بھی موجود تھے مگر کسی نے اس سے حضرت علیؓ کی خلافت بلا فصل پر استدلال نہیں فرمایا اور نہ ہی ابن عباسؓ اور اہل بیتؓ کے دوسرے افراد اور بنی ہاشم میں سے کسی نے استدلال کیا کہ مقامِ غدیر میں حضرت ﷺ یہ مسئلہ حل کرگئے ہیں، لہٰذا اس قسم کے واقعات سے دھوکہ میں پڑنے اور دوسرے کو غلطی میں مبتلا کرنے سے احتراز لازم ہے۔
واقعہ قرطاس کو اہلِ سنت والجماعۃ کے لوگ ویسے ہی مانتے ہیں جس انداز میں وہ ثابت ہے، مگر چونکہ اس سے بعض بدفہم لوگ غلط نتائج اخذ کرتے ہیں اس لئے وہ واقعہ امام بخاریؒ کے الفاظ میں نقل کیا جارہا ہے جو امام بخاریؒ نے حضرت ابن عباسؓ کی روایت سے ذکر کیا ہے ،یہ کہ ابن عباسؓ نے فرمایا: ’’ہائے جمعرات کا دن اور کیا بتاؤں کہ جمعرات کا دن کیا ہے؟ جس دن نبی اکرم ﷺ کو درد زیادہ ہوا تو فرمانے لگے لاؤ میرے پاس کچھ لکھنے کی چیز کہ تمہیں ایک تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو تو (حاضرین) آپس میں تکرار کرنے لگے کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ کیا آپ ﷺ جدا ہورہے ہیں؟ آپ ﷺ سے معلوم تو کرلو تو وہ آپ کے سامنے بار بار دہرانے اور پوچھنے لگے، تو نبی ﷺ نے فرمایا مجھے چھوڑدو میں جس حالت میں ہوں وہ اس سے بہتر ہے جس کی طرف تم مجھے بلارہے ہو اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے اس وقت فرمایا کہ شانے کی ہڈی اور تختی دوات لے آؤ، تو اس پر بعض حضرات نے کہا کہ نبی ﷺ کو درد کا غلبہ ہے اور تمہارے پاس اللہ کا قرآن ہے جو ہمارے لئے کافی ہے، پس اہل بیت نے اختلاف کیا اور جھگڑنے لگے ان میں سے بعض کا کہنا تھا جو کہ حضرت عمرؓ کی رائے بھی تھی کہ شدتِ درد کی وجہ سے نبی ﷺ کو اپنے حال پر چھوڑدیا جائے کاغذ، قلم دے کر بلاوجہ تکلیف میں نہ ڈالا جائے، اس پر بحث و مباحثہ زیادہ ہونے لگا تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ میرے ہاں سے چلے جاؤ ، چونکہ یہ واقعہ بروز جمعرات پیش آیا تھا اس لئے اس کو المیۂ جمعرات سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المشکوٰۃ: عن البراء بن عازب وزید بن أرقم أن رسول اﷲ ﷺ لما نزل بغدیر خم أخذ بید علی فقال (الی قولہ) ’’اللّٰہم من کنت مولاہ فعلی مولاہ‘‘۔
وتحتہ فی المرقاۃ: تمسکت الشیعۃ أنہ من النص المصرح بخلافۃ علی رضی اﷲ عنہ حیث قالوا معنی المولٰی: الاولٰی بالامامۃ وإلا لما احتاج الٰی جمعہم کذالک وھذا من أقوٰی شبہہم ودفعہا علماء أہل السنۃ بأن المولی بمعنی المحبوب وہو کرم اﷲ وجہہ سیدنا وحبیبنا ولہ معان اُخر تقدمت ومنہ الناصر وامثالہ۔ الخ (ج۱، ص۴۷۵)-
حدثنا قتیبۃ: قال ابن عباس یوم الخمیس وما یوم الخمیس اشتد برسول اﷲ ﷺ وجعہ فقال إئتونی اکتب لکم کتابًا لن تضلوا بعدہ أبدًا فتنازعوا ولا ینبغی عند نبی تنازع فقالوا ما شانہ اہجر؟ استفہموہ فذہبوا یردون عنہ فقال دعونی فالذی انا فیہ خیر مما تدعوننی الیہ۔ الخ (بخاری: ج۲، ص۶)واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58782کی تصدیق کریں
0     1415
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشاجرہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • کیا صحابہ کرامؓ نے آپ علیہ السلام کا پیشاب پیا تھا؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت عائشہ کو حضرت فاطمہ کے جنازے سے روکنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • جنگِ جمل کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   واقعات 1
  • غدیر خم اور واقعہ قرطاس سےمتعلق اہل سنت کا موقف

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • مسلیمہ کذاب زندیق تھا یا مرتد؟اسے بغاوت کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا یا دعویٰ نبوت کی وجہ سے؟زندیق کے توبے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعہ میں مذکور عورت کا نام کیا تھا ؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • طارق ابن زیاد کے کشتیاں جلانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • شدادا کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   انگلش   واقعات 1
  • قارون کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • اسرائیلی روایا ت کو بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات