واقعات

واقعہ فدک

فتوی نمبر :
12474
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / تاریخ اسلام / واقعات

واقعہ فدک

جناب فاطمہؓ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں، بی بی پاک کی تربیت میں کوئی سقم نہیں، سوال یہ ہے کہ بیوی پاک نے فدک کا دعویٰ کیا اگر کیا تو کس کے عدالت میں کیا؟ اگر عدالت نے فیصلہ حق میں کیا تو ٹھیک اگر نہیں تو دعویٰ خارج کیا گیا؟ پلیز جواب دیں کہ دعویٰ سچا تھا یا جھوٹا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’فدک‘‘ رسول اللہ ﷺ کا ایک مملوکہ باغ تھا آپ کی وفات کے بعد خلیفہ بلا فصل حضرت ابوبکر صدیقؓ جب منصب خلافت پر فائز ہوئے تو عام میراث کے احکام کو ملحوظ رکھتے ہوئے حضرت فاطمہؓ نے اس کی تقسیم کا مطالبہ کیا، تو حضرت ابوبکر صدیقؓ نے ان کو نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان سنایا کہ ’’ہمارے (انبیاء کرام) کے مال میں میراث جاری نہیں ہوتی، بلکہ ہم جو چھوڑدیں وہ عام مسلمانوں کیلیے صدقہ ہوتا ہے‘‘ اور اسی بناء پر منع فرمادیا، چنانچہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اس واقعہ کے بعد سے مرتے دم تک اس معاملہ میں کوئی کلام نہیں فرمایا، اس لیے چودہ سو سال بعد اس قسم کی باتوں کو مورد بحث قرار دینا جہالت یا فتنہ پروازی پر مبنی ہے جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی صحيح البخاري: عائشة، أن فاطمة عليها السلام، بنت النبي صلى الله عليه وسلم أرسلت إلى أبي بكر تسأله ميراثها من رسول الله صلى الله عليه وسلم مما أفاء الله عليه بالمدينة، وفدك وما بقي من خمس خيبر فقال أبو بكر: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا نورث، ما تركنا صدقة، إنما يأكل آل محمد - صلى الله عليه وسلم - في هذا المال»، وإني والله لا أغير شيئا من صدقة رسول الله صلى الله عليه وسلم عن حالها التي كان عليها في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولأعملن فيها بما عمل به رسول الله صلى الله عليه وسلم. فأبى أبو بكر أن يدفع إلى فاطمة منها شيئا، فوجدت فاطمة على أبي بكر في ذلك، فهجرته فلم تكلمه حتى توفيت، (إلی قوله) فلما تكلم أبو بكر قال: والذي نفسي بيده لقرابة رسول الله صلى الله عليه وسلم أحب إلي أن أصل من قرابتي، وأما الذي شجر بيني وبينكم من هذه الأموال، فلم آل فيها عن الخير، ولم أترك أمرا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصنعه فيها إلا صنعته اھ(5/ 139) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
زاہد اللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12474کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشاجرہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • کیا صحابہ کرامؓ نے آپ علیہ السلام کا پیشاب پیا تھا؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت عائشہ کو حضرت فاطمہ کے جنازے سے روکنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • جنگِ جمل کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   واقعات 1
  • غدیر خم اور واقعہ قرطاس سےمتعلق اہل سنت کا موقف

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • مسلیمہ کذاب زندیق تھا یا مرتد؟اسے بغاوت کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا یا دعویٰ نبوت کی وجہ سے؟زندیق کے توبے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعہ میں مذکور عورت کا نام کیا تھا ؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • طارق ابن زیاد کے کشتیاں جلانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • شدادا کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   انگلش   واقعات 1
  • قارون کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • اسرائیلی روایا ت کو بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات