واقعات

حضرت عمر رض کی تاریخ شہادت کیا ہے؟

فتوی نمبر :
98589
| تاریخ :
2026-08-19
تاریخ / تاریخ اسلام / واقعات

حضرت عمر رض کی تاریخ شہادت کیا ہے؟

حضرت عمررضی اللہ عنہ واحد مقتول ہی ہے جن کو دو مرتبہ شہید کیا گیا ، ذوالحج 26 کو ابولولو فیروز نے اور یکم محرم کو اہلسنت والجماعت نے کچھ عرصہ سے اہل سنت یکم محرم کو شھادت کا دن منانا شروع کر رہے ہیں مگر صحیح حدیث میں ایسا کوئی ذکر نہیں، تاریخ شہادت جو ٹھیک ہے اس کو ایسے الفاظ سے بیان کرنا ٹھیک ہے یا غلط جیسے اوپر لکھے گئے ہیں؟ براہ مہربانی وضاحت فرما دیں، براہ مہربانی اپنے علم اور حکمت سے مشکل آسان فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تاریخِ شہادت کے تعین میں اگرچہ مؤرخین کے درمیان کچھ اختلاف پایا جاتا ہے، تاہم معروف قول کے مطابق آپ رضی اللہ عنہ 26 ذوالحجہ 23ھ کو ابو لؤلؤہ مجوسی کے حملے سے شدید زخمی ہوئے اور یکم محرم 24ھ کو شہادت ہوئی اور تدفین عمل میں آئی، لہٰذا سائل کا یہ کہنا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دو مرتبہ شہید کیا گیا، ایک مرتبہ ابو لؤلؤہ نے اور دوسری مرتبہ اہلِ سنت والجماعت نے تاریخی اعتبار سے غلط اور خلافِ واقعہ ہے۔ تاریخ کے اس اختلاف کو علمی انداز میں بیان کرنا چاہیے، اسے کسی مخصوص طبقے کی طرف منسوب کرکے نزاع اور اشتعال کا سبب بنانا مناسب نہیں؛ جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي «تاريخ الطبري = تاريخ الرسل والملوك، وصلة تاريخ الطبري» : «قال أبو جعفر: وقد قيل إن وفاته كانت في غرة المحرم سنة أربع وعشرين.
ذكر من قال ذلك:
حدثني الحارث، قال: حدثنا محمد بن سعد، قال: أخبرنا محمد ابن عمر، قال: حدثني أبو بكر بن إسماعيل بن محمد بن سعد، عن أبيه قال: طعن عمر رضى الله تعالى عنه يوم الأربعاء لأربع ليال بقين من ذي الحجة سنة ثلاث وعشرين، ودفن يوم الأحد صباح هلال المحرم سنة أربع وعشرين»(4/ 193 ط : درالمعارف مصر)
وفي «الطبقات الكبير» :«قال: أخبرنا محمد بن عمر قال: حدثني أبو بكر بن إسماعيل بن محمد بن سعد عن أبيه قال: طعن عمر بن الخطاب يوم الأربعاء لأربع ليال بقين من ذي الحجة سنة ثلاث وعشرين ودفن يوم الأحد صباح هلال المحرم سنة أربع وعشرين، فكانت ولايته عشر سنين وخمسة أشهر وإحدى وعشرين ليلة من متوفى أبي بكر الصديق على رأس اثنتين وعشرين سنة وتسعة أشهر وثلاثة عشر يوما من الهجرة(3/ 338 ط الخانجي)
وفي «البداية والنهاية» : وكان المغيرة قد ضرب عليه في كل يوم درهمين، ثم سأل من عمر أن يزيد في خراجه فإنه نجار نقاش حداد، فزاد في خراجه إلى مائة في كل شهر، وقال له: لقد بلغني أنك تحسن أن تعمل رحا تدور بالهواء. فقال أبو لؤلؤة أما والله لأعملن لك رحا يتحدث بها الناس في المشارق والمغارب - وكان هذا يوم الثلاثاء عشية - وطعنه صبيحة الأربعاء لأربع بقين من ذي الحجة.
وأوصى عمر أن يكون الأمر شورى بعده في ستة ممن توفي رسول الله، صلى الله عليه وسلم، وهو عنهم راض؛ وهم عثمان وعلي وطلحة والزبير وعبد الرحمن بن عوف وسعد بن أبي وقاص، ولم يذكر سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل العدوي فيهم ; لكونه من قبيلته، خشية أن يراعى في الإمارة بسببه، وأوصى من يستخلف بعده بالناس خيرا على طبقاتهم ومراتبهم.
ومات، رضي الله عنه بعد ثلاث، ودفن يوم الأحد مستهل المحرم من سنة أربع وعشرين بالحجرة النبوية إلى جانب الصديق، عن إذن أم المؤمنين عائشة، رضي الله عنها، في ذلك، وفي ذلك اليوم حكم أمير المؤمنين عثمان بن عفان، رضي الله عنه.(10/ 190 ط: دارھجر تركي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98589کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشاجرہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • واقعہ فدک

    یونیکوڈ   اسکین   واقعات 0
  • کیا صحابہ کرامؓ نے آپ علیہ السلام کا پیشاب پیا تھا؟

    یونیکوڈ   واقعات 1
  • حضرت عائشہ کو حضرت فاطمہ کے جنازے سے روکنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • جنگِ جمل کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   واقعات 1
  • غدیر خم اور واقعہ قرطاس سےمتعلق اہل سنت کا موقف

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • مسلیمہ کذاب زندیق تھا یا مرتد؟اسے بغاوت کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا یا دعویٰ نبوت کی وجہ سے؟زندیق کے توبے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • ایک یہودیہ عورت کا حضور اکرم ﷺ پر کچراپھینکنے کی والے واقعہ کی حقیقت

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت یونس علیہ السلم مچھلی کے پیٹ میں کتنے دن رہے ؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • نفس کو تین مرتبہ جہنم میں ڈالنے والے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعہ میں مذکور عورت کا نام کیا تھا ؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • آپﷺ پر کچر ا پھیکنے والی عورت کے واقعہ کی حقیقت اور تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • طارق ابن زیاد کے کشتیاں جلانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • شدادا کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   انگلش   واقعات 1
  • قارون کے جنت بنوانے کے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • اسرائیلی روایا ت کو بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت عمر ؒ کا حضرت فاطمہؒ کو مارنے سے حمل ضائع ہونے والے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت فاطمہ ؒ کو غسل کس نے دیا تھا؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
  • حضرت عمر رض کی تاریخ شہادت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   واقعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات