گناہ و ناجائز

کیا سگریٹ پینا حرام ہے؟

فتوی نمبر :
4897
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کیا سگریٹ پینا حرام ہے؟

السلام علیکم ! مجھے بتایا گیا ہے کہ سگریٹ پینا حرام ہے، میں نے بتایا کہ مکروہ ہے، اس پر مجھ سے دلیل کا مطالبہ کیا گیا۔ اور یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی نے ان چیزوں کے بارے میں نشان دہی فرمائی ہے۔جو حلال اور حرام ہیں، اس بارے میں فتویٰ تلاش کر رہا ہوں قرآن و حدیث کی روشنی میں۔ اللہ زیادہ جانتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ محض سگریٹ نوشی ناجائز وحرام نہیں، بلکہ ایک مباح امر ہے، مگر اس سے کسی قسم کا جسمانی و روحانی معتد بہ فائده حاصل نہیں ہوتا ۔ نیز مضر صحت ہونے کے ساتھ منہ میں رائحہ کریہہ بھی پیدا کرتا ہے جس کی بناء پر اس سے احتراز ہی چاہیے، البتہ اگر سگریٹ میں کوئی نشہ آور چیز استعمال کی جائے جیسے افیون اور چرس وغیرہ تو اس صورت اس کا استعمال ناجائز اور حرام ہوگا ،جس سے احتراز بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار : (ويحرم أكل البنج والحشيشة) هي ورق القتب (والأفيون) اھ (6/ 457)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الوحید جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4897کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات