گناہ و ناجائز

عیسائیوں کے پرانے قبرستان کو مسلمانوں کے قبرستان کے ساتھ ملانا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
48430
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

عیسائیوں کے پرانے قبرستان کو مسلمانوں کے قبرستان کے ساتھ ملانا جائز ہے؟

ہمارے ہاں عیسائیوں اور مسلمانوں کے قبرستان ساتھ ساتھ ہیں، اب عیسائی اس جگہ کو چھوڑ کر چلے گئے اور وہاں کوئی بھی حیاتی نہیں رہتا اور اس جگہ پر ان کی کوئی بھی قبر نہیں ہے، تو کیا مسلمان اس جگہ کو اپنے قبرستان کے ساتھ ملا سکتے ہیں ۔بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور جگہ اگر عیسائیوں کی ذاتی ہوں ان کی اجازت کے بغیر مذکور جگہ کو اپنے قبرستان میں شامل کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر مذکور جگہ عیسائیوں کی ذاتی نہ ہو، بلکہ سرکار کی ہو تو متعلقہ محکمہ کے مجاز افسر سے با قاعد تحریری طور پر اجازت لینے کے بعد مذکور جگہ کو قبرستان میں شامل کرنا درست ہے ، ورنہ نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48430کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات