محترم مفتی صاحب، جاز کیش والے لون دیتے ہیں اور پھر ملنے کے حساب سے اضائی ر قم وصول کرتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔
قرض پر مشروط یا معروف نفع لینا از روئے شرع ناجائز و حرام ہے، اگر جاز کیش کی طرف سے بھی دیا جانے والا لون اضافی رقم سے ساتھ مشروط ہو، تو ایسا لون لینا جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔
وفی ردالمحتار: [مطلب كل قرض جر نفعا حرام] (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر،الخ (5۔166)۔