آن لائن کمانے والے پلیٹ فارمز جیسے fiverr upworks میں ہمیں اپنے اکا ؤنٹ کے اوپر آنے کے لئے اچھی ریٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے ہم VVRO کی تکنیک استعمال کرتے ہیں اس میں ہم کسی کو ویب سائٹ پر جانے اور ہمارے اکاؤنٹ پر آرڈر دینے کے لئے کہتے ہیں اور اس کے بعد وہ اچھی ریٹنگ ڈالتا ہے ، اس کے لئے ہم اسے ادائیگی کرتے ہیں اور وہ جاتا ہے اور ہماری خدمات خریدتا ہے اور اچھی ریٹنگ دیتا ہے ؟ کیا ایسا کر نا درست ہے ؟
واضح ہو کہ کسی پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنا کر محض کام کے حصول اور اپنے اکاؤنٹ کو اوپر لانے کے لئے رقم دے کر فیک (جعلی) آرڈر وصول کر کے اس پر جھوٹے تبصرے کروانا اور غلط رینگ دلوانا جھوٹ اور دھو کہ دہی پر مبنی عمل ہے ، جس سے اجتناب لازم ہے، تاہم اگر اس پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے والے میں کلائنٹ کے کام کو صحیح طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہو، اور آرڈر وصول کرنے کے بعد مطلوبہ معیار کا جائز کام کر کے اس کی اجرت حاصل کرے تو یہ شرعاً جائز اور اس کی اجرت حلال ہو گی۔
ففي مسند أحمد مخرجا: عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب» (36/ 504)
و في مجمع الزوائد من غشنا فليس منا الحديث (82/4)۔