نکاح

پہلے شوہر کی اولاد کا نکاح دوسرے شوہر کی دوسری بیوی کی اولاد سے ہوسکتا ہےَ؟

فتوی نمبر :
46823
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

پہلے شوہر کی اولاد کا نکاح دوسرے شوہر کی دوسری بیوی کی اولاد سے ہوسکتا ہےَ؟

ایک طلاق شدہ عورت کا نکاح ہوا پھر طلاق ہوئی اور دوبارہ سابق شوہر سے نکاح ہوا ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ شوہر ثانی کی دوسری بیوی کی اولاد کا شوہر اول کی اولاد سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! شوہر اول کی اولاد کا نکاح شوہر ثانی کی دوسری بیوی کی اولاد کے ساتھ کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ (النساء : 24)
وفی الفتاوى الهندية: لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي۔اھ (1/ 277)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46823کی تصدیق کریں
0     1136
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات