ایک طلاق شدہ عورت کا نکاح ہوا پھر طلاق ہوئی اور دوبارہ سابق شوہر سے نکاح ہوا ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ شوہر ثانی کی دوسری بیوی کی اولاد کا شوہر اول کی اولاد سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟
جی ہاں ! شوہر اول کی اولاد کا نکاح شوہر ثانی کی دوسری بیوی کی اولاد کے ساتھ کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
قال الله تعالى: وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ (النساء : 24)
وفی الفتاوى الهندية: لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي۔اھ (1/ 277)