السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جناب عرض ہے کہ میں ایک مسلمان گھر میں پیدا ہو اہوں الحمد اللہ ، اب مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنے والد کی ناجائز اولاد ہوں، میرے والد میرے رشتے کے خالو ہیں، میرے والد اور والدہ نے نکا ح نہیں کیاہے ، میری ایک بہن بھی ہے جو عمر میں مجھ سے 7 سال بڑی ہے، بچپن سے ہم ساتھ رہے ہیں، میری خالہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے، ہم دو ایک بھائی اور بہن اور خالہ کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی بچپن سے ہم سب ایک فیملی کی طرح رہے ہیں، میں میری والدہ اور بہن الگ گھر میں رہتے تھے، اور میرے والد خالہ اور ان کے بچے الگ رہتے تھے، جناب اب ہمارے والد اور والدہ کی طرف سے جتنے بھی رشتہ دار ہیں سب کو یہ بات معلوم ہے کہ میں اور میری بہن ناجائز ہیں، کیونکہ میرے والدین کا نکاح نہیں ہوا تھا، جناب اب میری عمر 23 سال ہے ، اور میرے دو بچے بھی ہیں ، اور میری بہن بھی شادی شدہ ہیں اور وہ بھی صاحب اولاد ہیں ، جناب میری اپنے والدین سے بلکل نہیں بنتی ، میں ان کا بہت ادب اور احترام کرتا ہوں، کبھی بدزبانی یانافرمانی نہیں کی ان کی. لیکن میں دنیا کے رویّے سے بہت مایوس ہوگیا ہوں، لگتا ہے میری کوئی عزت نہیں ہے نہ مجھے کوئی عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، جو بات ہے اس سے جھٹلا تو نہیں سکتے اب مجھے اپنے والدین سے بہت خوف آتا ہے، امی میرے ساتھ رہتی ہیں، جبکہ والد اپنی بڑے بیٹے کے ساتھ رہتے ہیں، میری والدہ کا مجھے سمجھ نہیں آتا، وہ کیا چاہتی ہیں نہ والد سے نکاح پر راضی ہیں، نہ ان کے بغیر رہنے پر بچپن تو گزر گیا اتنا نہیں سوچتا تھا ان باتوں پر ، لیکن اب بہت کوفت ہوتی ہے، سمجھ ہی نہیں آتا کس کا مجھ پر کیا حق ہے، اور میرا کس پر کیا حق ہے دل کرتا ہے، سب کو چھوڑ کر چلا جاؤں کہیں . سمجھ نہیں آ رہا سکون نہیں ہے، زندگی میں ، جناب میں کیا کروں؟
سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی طرح غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو، تو سائل کے والدین کا مذکور طرز عمل انتہائی غلط اور حرام کاری پر مبنی عمل ہے، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوئے ہیں، ان پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ پر بصدق دل توبہ واستغفار کریں، اور آئندہ اگر ساتھ رہنا ہو تو نکاح کر کے ساتھ رہیں، سائل کو ان کی نافرمانی یا ان کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنا کسی طرح جائز نہیں ، ان کا احترام سائل پر واجب ہے، جبکہ لوگوں کے رویّہ سے بھی سائل مایوس یا پریشان نہ ہوں، کیونکہ یہ اس کا گناہ نہیں بلکہ یہ ان کے والدین کا گناہ ہے، جس کی جو بداہی اس کے ذمہ نہیں۔
مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0لائیو ٹی وی پروگرامات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟/ والد نہ ہو تو بڑے بھائی کا کیا مقام ہے؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0غلط رویوں اور الزام تراشی کی وجہ سے رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنا
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0