مجھے معلوم کرنا تھا کہ ایک بچی جس کی طلاق ہوئی ہے، اور اس نے غصے میں عدت نہیں کی، اور وقت بھی نکل گیا ، تو اب کیا کرناچاہیے۔
صورت مسئولہ میں مذ کور لڑکی کا طلاق ہو جانے کے بعد عدت کے احکامات کی پابندی نہ کرنا اگر چہ نا جائز عمل تھا، جس کی وجہ سے وہ گہنگار ہوئی ہے ، جس پر اسے توبہ واستغفار لازم ہے، تاہم اگر عدت کا عرصہ گزرچکا ہو، تو مذکور لڑکی کی مدت مکمل ہو چکی ہے۔
کمافی الدرالمختار: (ومبدأ العدة بعد الطلاق و) بعد (الموت) على الفور (وتنقضي العدة وإن جهلت) المرأة اھ(3/ 520)
وفی الھدایة: وإبتداء العدة في الطلاق عقيب الطلاق وفي الوفاة عقيب الوفاة فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة اھ(2/ 267)
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0