نکاح

لڑکے اور لڑکی کا چھپ کر نکاح کرنا

فتوی نمبر :
43288
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

لڑکے اور لڑکی کا چھپ کر نکاح کرنا

السلام علیکم!
میں نے گناہ سے بچنے کے لئے ایک طلاق یافتہ عورت سے ایجاب و قبول کیا ہے دو گواہوں کے سامنے، اس کے گھر والے نہیں مان رہے ابھی ، لیکن ہم نے گناہ سے بچنا تھا، تو کیا ہمارا نکاح جائز ہے؟ ہم میاں بیوی ہیں؟ ہمارا ملنا اور ایک دوسرے کے لئے میسر ہونا جائز ہے ؟کیا ہمارا نکاح ہو گیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور نکاح اگر گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب و قبول اور مہر کے تقرر کے ساتھ کفؤ میں ہوا ہو تو ایسا نکاح شرعاً بھی درست منعقد ہو چکا ہے، دونوں کا میاں بیوی کی طرح زندگی گزارنا جائز اور درست ہے، مگر جوان لڑکے اور لڑکی کا اولیاء کی اجازت اور رضامندی کے بغیر چھپ کر نکاح کرنا بڑی جسارت اور بے شرمی والا معاملہ ہے ، شریف خاندانوں میں اس طرح کے نکاح کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اس لئے سائل اور اس کی ہونے والی بیوی کو چاہیئے کہ اپنے اولیاء کو رضامند کر کے اپنی آئندہ کی زندگی کو درپیش مسائل سے محفوظ بنائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر (وضعا للمضي) لأن الماضي أدل على التحقيق (كزوجت)۔اھ (3/9)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 43288کی تصدیق کریں
0     397
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات