گناہ و ناجائز

ایسی ویڈیو دیکھنا جس میں کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو

فتوی نمبر :
4245
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

ایسی ویڈیو دیکھنا جس میں کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چہرہ دیکھے بغیر ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جیسے انٹرنیٹ پرکوکنگ ویڈیوز میں اپرو کے ذریعہ اوپر والا حصہ کاٹا جاسکتاہے؟اور میوزک بھی ہلکا سا چل رہا ہو تا ہے، براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی ویڈیو جس میں کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو، یا وہ کسی ناجائز امر کے لیے سبب بن رہی ہو، اس کا دیکھنا شرعاً جائز نہیں، اس لیےکوکنگ رہنمائی حاصل کرنے کے لیے بھی بجائے اس قسم کی ویڈیو دیکھنے کے جو غیر محارم کی تصاویر وغیرہ کئی ایک گناہ کے امور پر مشتمل ہو باقاعدہ کسی کو کنگ ٹیچنگ سینٹر سے راہنمائی حاصل کی جائے اور یہ زیادہ بہتر بھی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح الاشباہ والنظائر للسیوطی: " فَإِذَا تَعَارَضَ مَفْسَدَةٌ وَمَصْلَحَةٌ ; قُدِّمَ دَفْعُ الْمَفْسَدَةِ غَالِبًا، لِأَنَّ اعْتِنَاءَ الشَّارِعِ بِالْمَنْهِيَّاتِ أَشَدُّ مِنْ اعْتِنَائِهِ بِالْمَأْمُورَاتِ، وَلِذَلِكَ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إذَا أَمَرْتُكُمْ بِأَمْرٍ فَأْتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ شَيْءٍ فَاجْتَنِبُوهُ» الخ (1/87 [الْقَاعِدَةُ الرَّابِعَة: إذَا تَعَارَضَ مَفْسَدَتَانِ رُوعِيَ أَعْظَمُهُمَا ضَرَرًا بِارْتِكَابِ أَخَفِّهِمَا])۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مسعود الرحمن یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4245کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات