احکام عدت

طلاق کے بعد عدت کا دورانیہ

فتوی نمبر :
41127
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

طلاق کے بعد عدت کا دورانیہ

السلام علیکم!
جناب محترم صاحب! آپ کی بڑی مہربانی ہوگی،میرے مسئلہ کا جواب دے دیں،میں نے تین مہینے پہلے پوچھا تھا،مجھے جیسا میں نے پہلے بتایا تھا جون کے مہینہ کا , پھر جولائی میں مجھے انیس جولائی اتوار کو فجر پہ گیلا محسوس ہوا تھا ،مگر کچھ نظر نہیں آیا تو نماز پڑھ لی تھی،لیکن صبح ساڑھے نو دس کے قریب دیکھا تو آگئے تھے، پھر وہی جیسا بتایا پچھلی ای میل میں دو دن اچھے صحیح، پھر تیسرے دن کم اور چوتھے روز بدھ بائیس جولائی کو دوپہر میں دیکھا تو صرف ایک براؤن (کتھی رنگ) کا دھاگا تھا؟ پھر اگلے مہینے اگست کی تیرہ جمعرات کو غالباً دوپہر میں مجھے کچھ گیلے کی سی کیفیت تھی، لیکن دیکھا نہیں تھا تو کہہ نہیں سکتی ،پھر اسی دن شام میں یعنی تیرہ اگست کو 6 بجے کے قریب دیکھا تو تھے، اس کے بعد سے اتوار سولہ اگست کو صبح ساڑھے چار بچے لال رنگ میں تھا بس، اس کے بعد کچھ نہیں ہوا یہ جولائی اور اگست کا بتایا ہے،جون کا حال پچھلی ای میل میں لکھا تھا ، اکیس جون کو صبح میں آئے اور بائیس جون کی مغرب تک بلکل اچھے آئے اور تیسرے دن تئیس جون کو دوپہر میں ہلکا سا براؤن دھبہ تھا، نو جون کو طلاق ہوئی آپ اس کے مطابق میری عدت کا بتا دیں مجھے دوسری شادی کرنی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کی عادت اگرچہ تبدیل ہوچکی ہو تب بھی ان کی عدت تین ماہواریوں کے گذرنے کے بعد ختم ہوگی،چنانچہ جس دن طلاق ہوئی ہے،اس کے بعد سائلہ تین ماہواریاں مکمل کرے گی تو سائلہ کی عدت مکمل ہوجائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: کما إذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو ثلاثا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء سواء كانت الحرة مسلمة أو كتابية كذا في السراج الوهاج اھ (1/526)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41127کی تصدیق کریں
0     711
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات