گناہ و ناجائز

تصاویر کو ضم کرکے اپنی آواز لگا کر ویڈیو بنا کر یوٹیوب اپلوڈ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
40845
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

تصاویر کو ضم کرکے اپنی آواز لگا کر ویڈیو بنا کر یوٹیوب اپلوڈ کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر میں گوگل سے مختلف تصاویر ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں اور ان کو ضم کر کے ایک معلوماتی ویڈیو بناتا ہوں ، اور اس کے پیچھے اپنی آواز لگاتا ہو اور میں یہ ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتا ہوں ، تو یہ جائز ہو گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یوٹیوب پر اپلوڈ کی جانے والی ویڈیوز اگر غیر شرعی امور (میوزک اور خواتین کی تصاویر وغیرہ ) سے پاک ہوں، اور ان پر لگائے جانے والے اشتہارات بھی فحش اور حرام پروڈکٹ پر مشتمل نہ ہوں، تو ایسی ویڈیوز بنانے اور ان سے حاصل شدہ آمدنی کو استعمال میں لانے کی شرعاً گنجائش ہے ، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى اھ (3/ 296)۔
و في الدر المختار: (لا تصح الإجارة لعسب التيس) وهو نزوه على الإناث (و) لا (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي) اھ (6/ 55)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله والملاهي) كالمزامير والطبل، وإذا كان الطبل لغير اللهو فلا بأس به كطبل الغزاة والعرس لما في الأجناس: ولا بأس أن يكون ليلة العرس دف يضرب به ليعلن به النكاح. (6/ 55)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40845کی تصدیق کریں
0     310
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات