اقامت کہنے والا اگر درمیان میں بھولے سے اقامت کے چند کلمات بھول جائے تو امام خاموشی سے ان کلمات کو دہرا سکتا ہے یا پوری اقامت دوبارہ کہنی ہوگی؟
اقامت کے کلمات اگر چھوٹ گئےتو دوبارہ مؤذن کو ان کلمات کا اعادہ کرنا چاہئے تاکہ اقامت پوری ہوجائے امام کا خاموشی سے ان کلمات کو دہرانا کافی نہیں ۔
فی بدائع الصنائع: (ومنھا)ان یوالی بین کلمات الاذان والاقامۃ لان النازل من السماء والیٰ وعلیہ عمل مؤذنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اھـ (1/149)۔
فی الھندیۃ: واذا قدم فی اذانہ او فی اقامتہ بعض الکلمات علی بعض نحو ان یقول اشھد ان محمدا رسول اللہ قبل قولہ اشھد ان الا الہٰ الااللہ فالافضل فی ھذاٰ ان ما سبق علی أوانہ لایعتد بہ حتیٰ یعیدہ فی وموضعہ۔ اھـــ (1/62)۔ واللہ اعلم باالصواب