لباس کے آداب و احکام

پرنسپل کا اسٹاف کے لئے پنٹ شرٹ پہننے کولازم قراردینا

فتوی نمبر :
38842
| تاریخ :
2019-07-12
آداب / آداب زندگی / لباس کے آداب و احکام

پرنسپل کا اسٹاف کے لئے پنٹ شرٹ پہننے کولازم قراردینا

میں حکومت بلوچستان کے تحت ایک نیم سرکاری ادارے میں بطور لیکچرر اسلامیات عرصہ چھ سال سے کام کر رہا ہوں اب ادارے میں ایک نئے پرنسپل تعنیات ہو ئے ہیں جس نے سب لیکچرزر کے لیے پینٹ شرٹ اور ٹائی لازم کیا ہے تو کیا ایسی صورت میں پینٹ شرٹ پہننا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور پرنسپل کو چاہیےکہ ملکی اور قومی لباس ( شلوار، قمیص) کو اپنے ادارے میں برقرار رکھے، کسی غیر قوم کے مخصوص رنگ اور یونیفارم کو ادارے کے اساتذہ کے لیے لازم قرار نہ دے، کیونکہ زندہ قومیں اپنی تہذیب اور تقافت کو قدر و احترام کی نظروں سے دیکھا کرتی ہیں، لہٰذا بلاضرورت پینٹ شرٹ کو یونیفارم قرار دینے سے احتراز کرنا چاہیے، تاہم کوشش کے باوجود بھی مذکور پرنسپل پینٹ، شرٹ کو یونیفارم قرار دے تو ایسی صورت میں پینٹ، شرٹ پہننا درست ہے، مگر اس کا اہتمام ہونا چاہیے پانچے ٹخنوں سے اوپر ہوں، اور پینٹ کی بناوٹ ایسی ہو جس میں اعضاء کی ساخت نمایاں نہ ہو، یعنی کشادہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المشکاۃ:عن أم سلمۃؓ قالت أحب الثیاب إلی رسول اللہ – صلی اللہ علیہ و سلم- القمیص۔اھـ ( ۲/ ۳۷۴)
وفی مرقاۃ المفاتیح: ( قال رسول اللہ – صلی اللہ علیہ و سلم – من تشبہ بقومٍ) أی من شبہ نفسَہ بالکفار مثلاً فی اللباس و غیرہ، أو بالفساق ، أو الفجار، أو بأھل التصوف الصلحاء و الأبرار ( فھو منھم) أی: فی الإثم و الخیر۔ اھـ( ۸/ ۱۵۵)۔
فی الفقہ الإسلامی: و عن جابرؓ أن النبی– صلی اللہ علیہ و سلم – قال: إذا کان الثوب واسعًا، فالتحف بہ، و إذا کان ضیقًا فائتزربہ۔ و یحب ستر العورۃ بما لایصیف البشرۃ من ثوب صفیق أو جلد أو ورق فإن ستر بما یظھر منہ لون البشرۃ من ثوب رقیق لم یجز لأن الستر لایحصل بذالک۔اھـ
و فی أحکام القرآن للجصاص: ( قولہ تعالیٰ: یابنی آدم قد أنزلنا علیکم لباساً یواری الخ) قیل فیہ إنہ العمل الصالح، عن إبن عباسؓ و سماہ لباساً لأنہ یقی العقابَ۔ اہـ( ۳/ ۳۰) واللہ اعلم باالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قلاتی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38842کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 4
  • پرنسپل کا اسٹاف کے لئے پنٹ شرٹ پہننے کولازم قراردینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لباس کے آداب و احکام 0
  • عمامہ یا پگڑی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 1
  • خواتین کے تنگ اونچے پاجامے اور اسکرٹ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لباس کے آداب و احکام 1
  • ٹائی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد کے لئے مصنوعی ریشم کا لباس پہننا کیسا ہے

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • کیا مرد کے لیے ہر وقت شلوار قمیص پہننا اور عورت کے لیے حجاب کرنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • اُلٹی چپل کو سیدھا کرنا اور اسپرے کپڑوں پر لگانا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • ’’جینز‘‘ پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • عورتوں کا کپڑوں میں کالر لگانا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 2
  • عمامہ باندھنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • ٹائی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • صرف نماز کے لیے شلوار ٹخنوں سے اوپر کرنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مسنون و مشروع لباس

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • سیاہ رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا عبایا پہننا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کپڑوں پر سپرے لگانا اور اُلٹے چپل سیدھا کرنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کس رنگ کا عمامہ شرعاً ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • نومولود بچے کو چالیس دن سے زیادہ ایک کپڑا پہنانے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد وزن کے لئے سیاہ لباس پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کالے جوتے پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • محارم کے سامنے ایسا لباس جس میں ستر نظر آئے پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات