لباس کے آداب و احکام

محارم کے سامنے ایسا لباس جس میں ستر نظر آئے پہننے کا حکم

فتوی نمبر :
46898
| تاریخ :
آداب / آداب زندگی / لباس کے آداب و احکام

محارم کے سامنے ایسا لباس جس میں ستر نظر آئے پہننے کا حکم

میرے والد نامناسب کپڑے پہنتے ہیں،جس میں ان کا عضو خاص(عورۃ) نظر آتا ہے،کیا ایک بیٹی ہونے کے ناطے میرا ان کو دیکھنا جائز ہے،اگر نہیں تو اس معاملہ میں کون گناہ گار ہوگا؟جبکہ میں نے ان کو سمجھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اپنے گھر میں نظریں نیچی کرنا میرے لیے دشوار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والد کا اس طرح کا لباس پہننا جس میں حجاب وستر نہ ہو جائز نہیں،اس طرح کا لباس پہننے سے وہ گناہ گار ہورہے ہیں،ان پر لازم ہے کہ اپنے محارم کے سامنے اپنے ستر کو مکمل چھپائے ،اگر وہ سائلہ سے نہ سمجھتے ہوں تو اپنی والدہ کے ذریعہ یا خاندان کے بڑوں کے ذریعہ ان کی فہمائش کی جائے،ان شاء اللہ اصلاح ہوجائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: {وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ } [النور: 31]۔
وفی الدر المختار: (وتنظر المرأة المسلمة من المرأة كالرجل من الرجل) وقيل كالرجل لمحرمه والأول أصح سراج (وكذا) تنظر المرأة (من الرجل) كنظر الرجل للرجل (إن أمنت شهوتها) فلو لم تأمن أو خافت أو شكت حرم استحسانا كالرجل هو الصحيح في الفصلين تتارخانية معزيا للمضمرات (6/ 371)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46898کی تصدیق کریں
0     684
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 2
  • پرنسپل کا اسٹاف کے لئے پنٹ شرٹ پہننے کولازم قراردینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لباس کے آداب و احکام 0
  • عمامہ یا پگڑی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 1
  • خواتین کے تنگ اونچے پاجامے اور اسکرٹ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لباس کے آداب و احکام 1
  • ٹائی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد کے لئے مصنوعی ریشم کا لباس پہننا کیسا ہے

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • کیا مرد کے لیے ہر وقت شلوار قمیص پہننا اور عورت کے لیے حجاب کرنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • اُلٹی چپل کو سیدھا کرنا اور اسپرے کپڑوں پر لگانا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • ’’جینز‘‘ پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • عورتوں کا کپڑوں میں کالر لگانا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 2
  • عمامہ باندھنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • ٹائی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • صرف نماز کے لیے شلوار ٹخنوں سے اوپر کرنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مسنون و مشروع لباس

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • سیاہ رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا عبایا پہننا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کپڑوں پر سپرے لگانا اور اُلٹے چپل سیدھا کرنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کس رنگ کا عمامہ شرعاً ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • نومولود بچے کو چالیس دن سے زیادہ ایک کپڑا پہنانے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد وزن کے لئے سیاہ لباس پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کالے جوتے پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • محارم کے سامنے ایسا لباس جس میں ستر نظر آئے پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات