عمامہ پگڑی کا حکم تفصیل سے بتادیں ؟
مردوں کیلیے عام حالات میں اپنے سروں پر عمامہ باندھنا یا ٹوپی وغیرہ کا رکھنا حضورﷺ کی دائمی عادت مبارک ،صحابہ کرام رضی االلہ عنہم اجمعین اور سلف و صالحین کا طریقہ ہے جو سنت مستحبہ ہے اور کھلے سر پھر نا خلاف ادب اور خلافِ مروت ہے ۔ اس لیے مردوں کو حتی الامکان سر ڈھانکنے کا اہتمام چاہیے ۔
فی سنن أبي داود: عن أبي جعفر بن محمد بن علي بن ركانة، عن أبيه، أن ركانة صارع النبي صلى الله عليه وسلم فصرعه النبي- صلى الله عليه وسلم -
قال ركانة: وسمعت النبي - صلى الله عليه وسلم يقول: فرق ما بيننا وبين المشركين العمائم على القلانس(4/ 55) و اللہ أعلم بالصواب!
کیا مرد کے لیے ہر وقت شلوار قمیص پہننا اور عورت کے لیے حجاب کرنا لازم ہے؟
یونیکوڈ لباس کے آداب و احکام 0