لباس کے آداب و احکام

مسنون و مشروع لباس

فتوی نمبر :
59077
| تاریخ :
2008-04-27
آداب / آداب زندگی / لباس کے آداب و احکام

مسنون و مشروع لباس

جُبّہ، قُبّہ، جو عرب حضرات پہنتے ہیں کیا وہ سنت ہے؟
۱۔ کونسا لباس مسنون ہے؟
۲۔ قمیص اور سروال کی تبدیلی کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
۳۔ نیز قمیص اور سروال کی تبدیلی میں کونسی چیز مقدم اور کونسی مؤخر ہوگی، مرد اور عورت دونوں کے اعتبار سے تحریر فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

احادیث وآثار سے کسی متعین شکل کے لباس کا سنت ہونا معلوم نہیں ہوتا، البتہ آپﷺ کا اکثر لباس چادر، لنگی ،کُرتا ہوا کرتا تھا، اس لیے بتصریح قرآن و حدیث لباس ایسا ہونا چاہیے کہ جس میں ستر زیادہ ہو اور جو وقت کے علماء وصلحاء کا لباس ہو وہ سنت کے قریب تر اور مستحب وافضل ہے۔ جیسے شلوار، قمیص (کُرتہ)، جبہ، عمامہ، ٹوپی وغیرہ ۔ نیز جبہ اور قبا پہننا بھی آپﷺ سے ثابت ہے جس کا اختیار کرنا بلاشبہ جائز اور مستحب ہے۔ جبکہ لباس پہننے میں دائیں طرف سے شروع کرنا سنت ہے۔ خواہ شلوار کو مقدم کیا جائے یا قمیص کو اور مرد ہو یا عورت اس میں سب برابر ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿يَابَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوْآتِكُمْ وَرِيشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ﴾ (الأعراف: 26)۔
وفی مشكاة المصابيح: عن أم سلمة قالت: كان أحب الثياب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم القميص. رواه الترمذي وأبو داود (2/ 1243)۔
وفیها أیضاً: وعن جابر قال: لبس رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما قباء ديباج أهدي له ثم أوشك أن نزعه فأرسل به إلى عمر الخ(2/ 1252)۔
وفیها أیضاً: وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم يحب التيمن ما استطاع في شأنه كله: في طهوره وترجله وتنعله اھ(1/ 127)-
وفیها أیضاً: وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا لبستم وإذا توضأتم فابدؤوا بأيامنكم» . رواه أحمد وأبو داود اھ(1/ 127)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59077کی تصدیق کریں
0     1988
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 2
  • پرنسپل کا اسٹاف کے لئے پنٹ شرٹ پہننے کولازم قراردینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لباس کے آداب و احکام 0
  • عمامہ یا پگڑی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 1
  • خواتین کے تنگ اونچے پاجامے اور اسکرٹ بنانے والی فیکٹری میں ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لباس کے آداب و احکام 1
  • ٹائی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد کے لئے مصنوعی ریشم کا لباس پہننا کیسا ہے

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • کیا مرد کے لیے ہر وقت شلوار قمیص پہننا اور عورت کے لیے حجاب کرنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • اُلٹی چپل کو سیدھا کرنا اور اسپرے کپڑوں پر لگانا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • ’’جینز‘‘ پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 1
  • عورتوں کا کپڑوں میں کالر لگانا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 2
  • عمامہ باندھنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • ٹائی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • صرف نماز کے لیے شلوار ٹخنوں سے اوپر کرنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مسنون و مشروع لباس

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • سیاہ رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ کا عبایا پہننا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کپڑوں پر سپرے لگانا اور اُلٹے چپل سیدھا کرنا

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کس رنگ کا عمامہ شرعاً ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • نومولود بچے کو چالیس دن سے زیادہ ایک کپڑا پہنانے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • مرد وزن کے لئے سیاہ لباس پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • کالے جوتے پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
  • محارم کے سامنے ایسا لباس جس میں ستر نظر آئے پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   لباس کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات