کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
مرد کے لئے بوسکی کپڑا استعمال کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟ اور اس کے خالص ریشم ہونے یانہ ہونے کا پتا کیسے لگایا جاسکتا ہے؟
ہماری معلومات کے مطابق بازار میں جو کپڑا بوسکی کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے وہ خالص ریشم کا نہیں ہو تا، لہذا مر دوں کے لئے اس کا استعمال بلا کراہت جائز ہے، بشر طیکہ اس میں کوئی دوسرا موجب کراہت امر نہ پایا جائے۔
كما في الفتاوى الهندية: يجب أن يعلم أن لبس الحرير وهو ما كانت لحمته حريرا وسداه حريرا حرام على الرجال في جميع الأحوال عند أبي حنيفة رحمه الله تعالى وقال أبو يوسف ومحمد رحمهما الله تعالى لا يكره في حالة الحرب ويكره في غير حالة الحرب (إلی قوله) أما ما كان سداه حريرا ولحمته غير حرير فلا بأس بلبسه بلا خلاف بين العلماء وهو الصحيح وعليه عامة المشايخ رحمهم الله تعالى اھ (5/ 331) والله تعالى اعلم
کیا مرد کے لیے ہر وقت شلوار قمیص پہننا اور عورت کے لیے حجاب کرنا لازم ہے؟
یونیکوڈ لباس کے آداب و احکام 0