مجھے استخارہ کے بارے میں معلوم کرنا ہے، میں جس لڑکی کو پسند کرتا ہوں اس لڑکی کے گھر والوں نے استخارہ کروایا، جس میں منع آیا ، کیا اب راستہ بچ جاتا ہے کہ میں اس لڑکی سے شادی کر سکوں یا دوبارہ استخارہ ہو سکے۔
اگر چہ اس صورت میں بھی استخارہ کرنے کی گنجائش ہے، مگر جب لڑکی والوں نے استخارہ کے ذریعے انکار کر دیا ہے تو اس سے بخوبی معلوم ہو رہا ہے کہ وہ رشتہ دینے کے لئے آمادہ نہیں ہیں اور بلا وجہ کی رسہ کشی کی وجہ سے حالات بگڑنے کا اندیشہ شدید ہے، اس لئے سائل کو بلا وجہ پریشان ہونے یا دوسروں کو پریشان کرنے سے اجتناب چاہیئے ۔بلکہ رشتے کے معاملہ کو اپنے بڑوں یعنی والدین وغیرہ کے سپرد کر دے تاکہ اس کے لئے بہتری کا فیصلہ ممکن ہو سکے۔