سوال یہ ہے کہ کیا ایسی ویڈیو کا بنانا یا کسی ڈرامہ سے ایسی کلپس کٹ کرنا، جس میں سوشل لسن موجود ہو، گھروں کے مسائل سے آگاہی ہو اور سروں سے شیئر کیا جائے ، جائز ہے ؟
اگر ویڈیو یا ڈرامہ کے کلپس غیر شرعی امور مثلاً میوزک یا خواتین کی تصاویر و غیرہ پر مشتمل نہ ہوں، بلکہ اس میں عبرت اور گھریلو مسائل سے آگاہی مقصود ہو یاکسی اور جائز مقصد کے لئے ہو تو ایسی ویڈیو کے بنانے، کلپس کٹ کرنے اور انہیں آگے دوسروں سے شیئر کرنے کی شرعا گنجائش ہے۔
ففى تكملة فتح الملهم: أما التلفزيون والفديو ، فلا شك في حرمة استعمالهما بالنظر إلى ما يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة من الخلاعة والمجون، والكشف عن النساء المتبرجات أو العاريات، وما إلى ذالك من أسباب الفسوق (إلى قوله) أما الصورة التي ليس لها ثبات واستقرار ، وليست منقوشة على شيئ بصفة دائمة، فإنها بالظل أشبه منها بالصورة اھ (۲/ ۱۶۴) والله أعلم