گناہ و ناجائز

سوال میں ذکر کردہ ویب سائٹ میں انویسٹمنٹ کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
37277
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

سوال میں ذکر کردہ ویب سائٹ میں انویسٹمنٹ کرنے کاحکم

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایسی بہت سی ویب سائٹ آئی ہیں ،جو کہ بنا کوئی کوشش اور مشکل کام کئے ہمیں گھر بیٹھے پیسے دیتی ہیں بس وہ شروع میں کچھ پیسے انویسٹ کرنے کا کہتی ہیں پھر ڈیلی اس پر پرافٹ دیتی ہیں ( جیسا کہ ای قیود آپشن) تو ان پے کام کرنا کیسا ہے ؟ ایسی ہی ایک ویب سائٹ ہے جس پے زیادہ پیسے انوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں اس ویب سائٹ پے کام کرنے کا طریقہ میں آپ کو بتاتا ہوں (1) س سے پہلے یہ ویب سائٹ آپ کو اپنے ملک کی کرنسی میں دس ہزار (10000) کوئنس دیگی، جس کی قیمت دو سو تیرہ روپے ہے اس کو ویب سائٹ میں انوسٹ کالم میں انوسٹ کرنے سے آپ کو دو ہزار (2000) کوئنس ملیں گے، اس کے علاوہ دس (10) سے سو (100) تک بیچ میں بونس بھی ملتا ہے جو ہمیں ویب سائٹ پر جا کر وصول کرنا پڑتا ہے۔ (2) جب یہ کوئنس واپس دس ہزار (10000) ہو جائیں گے ہم اس کو دوبارہ انویسٹ کر سکتے ہیں ، اس سے دوبارہ پرافٹ ڈبل ہو جائے گی اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ (3) جب ہمارے پیسے کافی ہو جائیں گے اور ہم انہیں نکالنا چاہیں گے تو یہ ہمیں انویسٹ کرنے کا بولیں گے (ٹوٹل 2200 سو روپے ) اور جتنی ہم انویسٹ کریں گے اتنی ہم اس وقت نکال بھی سکتے ہیں یعنی ہمارے پیسے انویسٹ کرتے ہی ہمیں واپس مل جائیں گے اس کے بعد اگر آسان الفاظ میں بتاؤں تو ہمیں 25 روپے کے بدلے میں ایک روپیہ یعنی دس لاکھ (۱۰۰۰۰۰۰) کے بدلے میں پندرہ ہزار (15000) روپے ملیں گے جس کے ہم دو سال بعد قابل ہو چکے ہوں گے ، تو ایسی ویب سائٹ پر کام کرنا کیسا ہے ؟ جبکہ ویب سائٹ سو ( 100 ) فیصد ٹرسٹنڈ ہے جس کے دھوکہ دینے کے (0) پرسٹنٹ چانس ہیں ویب سائٹ چار (4) سال سے لوگوں کو پے کر رہی ہے۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ ویب سائٹ کا طریقہ کار شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ،اس لئے اس میں انویسمنٹ کرنے اور اس سے حاصل ہونے والے نفع کو اپنے استعمال میں لانے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين: (قوله وكل أنواع الكسب إلخ) أي أنواعه المباحة، بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك اھ (6/ 462)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
غلام یسین شبیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37277کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات