اذان و اقامت

احادیثِ مبارکہ کی روشنی اذان و اقامت کے کلمات کی مکمل تفصیل

فتوی نمبر :
37103
| تاریخ :
2019-03-09
عبادات / نماز / اذان و اقامت

احادیثِ مبارکہ کی روشنی اذان و اقامت کے کلمات کی مکمل تفصیل

مکرمی و محترمی جناب مفتی صاحب!
السلام علیکم ! درجِ ذیل رسول پاکﷺ کے حکم کی احادیث کے خلاف ، اقامت کے کلمات ایک کی بجائے دو دو بار کہنا ، خلافِ سنت ہوتے ہوئے بدعت کے مترادف ہے کہ نہیں ؟
۱۲۔ صحیح مسلم ۔ نماز کے احکام و مسائل ۔۔۔ باب : اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ ، سوائے اقامت کے کلمہ کے، وہ دو دو مرتبہ ہے ۔ [صحیح مسلم ]۔
حدیث نمبر ۸۳۸ : ۔۔۔ سیدنا انسؓ کا بیان ہے کہ اذان کے الفاظ دو دو مرتبہ او را قامت کے الفاظ ایک ایک مرتبہ کے لۓ سیدنا بلالؓ کو حکم دیا گیا اور یحییٰ نے ابن علیہ کے ذریعہ یہ اضافہ کیا ہے کہ میں نے اُسے ایوب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اقامت میں صرف ’’قد قامت الصلاۃ ‘‘ کے الفاظ دو دو مرتبہ کہے جائیں ۔
۱۳۔ سننِ ابی داؤد کتاب : نماز کے احکام و مسائل ۔۔۔ باب : اقامت ( تکبیر ) کا بیان - [ سنن ابی داؤد] حدیث نمبر ۵۱۰ : حکم البانی : حسن ،عبد اللہ بن عمر ؓکہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں اذان کے کلمات دو دو باراور اقامت کے کلمات سوائے’’ قد قامت الصلاۃ ‘‘ کے ایک ایک بار کہے جاتے تھے، چنانچہ جب ہم اقامت سنتے تو وضو کرتے ، پھر نماز کے لۓ آتے تھے ، حدیث متعلقہ ابواب : اذان دھر ، اقامت اکبر ی ، اکبر ی تکبیر۔
دعا گو خیر اندیش ۔ ثناء اللہ بھٹہ ۔ 03008542797 ....bhutta313@gmail.com

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ احادیثِ مبارکہ میں جس طرح الفاظِ اقامت کے ایک ایک مرتبہ ہونے کا ذکر ہے، اسی طرح الفاظِ اقامت کے دو دو مرتبہ کہنے کے متعلق بھی احادیثِ کثیرہ موجود ہیں، اور اکثر بلادِ اسلامیہ میں امتِِ محمدیہ "علی صاحبھا الصلوۃ و السلام" کا اسی پر تعامل ہے ، اور اسی بناء پر علماءِ احناف نے بھی اپنے اصول و ضوابط کے تحت ان احادیثِ مبارکہ کو ترجیح دی ہے ، جس میں اقامت کے الفاظ اذان کی طرح دو دو مر تبہ آئے ہیں اور یہ عین سنت ہے، اس کو بدعت سمجھنا یا بدعت کے مترادف قرار دینا غلط ہے، اور یہ احادیث مبارکہ سے ناواقفیت پر مبنی ہے ، چند احادیثِ مبارکہ ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں، ملاحظہ ہو:
(۱) کما فی سنن الترمذي : عن عبد الله بن زيد ، قال : كان أذان رسول الله صلى الله عليه و سلم شفعا شفعا في الأذان و الإقامة. اھ (1/ 266) ۔
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن زید فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ کی اذان اور اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ ہوا کرتے تھے۔ (سنن ترمذی)۔
(۲) و فی سنن أبي داود : حدثنا الحسن بن علي، (إلی قوله) حدثني مكحول ، أن ابن محيريز ، حدثه أن أبا محذورة حدثه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم علمه الأذان تسع عشرة كلمة ، و الإقامة سبع عشرة كلمة : (إلی قوله) و الإقامة : الله أكبر الله أكبر، الله أكبر الله أكبر، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله، أشهد أن محمدا رسول الله، حي على الصلاة حي على الصلاة، حي على الفلاح حي على الفلاح، قد قامت الصلاة، قد قامت الصلاة، الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله "، كذا في كتابه في حديث أبي محذورة اھ (1/ 137)۔
ترجمہ: حضرت حسن بن علی نے ہمیں بیان کیا اور انہیں حضرت مکحول نے بیان کیا اور ان سے ابن محیریز نے بیان کیا کہ حضرت ابو محذورؓۃ نے ان سے یہ بیان فرمایا کہ حضورﷺ نے ان کو اذان کے انیس، جبکہ اقامت کے سترہ کلمات سکھائے، اور اقامت کے کلمات یہ ہیں، الله أكبر الله أكبر، الله أكبر الله أكبر، أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن لا إله إلا الله الخ (سنن أبی داؤد)۔
(۳) و فی مصنف ابن أبي شيبة : عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، قال : حدثنا أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم، " أن عبد الله بن زيد الأنصاري جاء إلى النبي صلى الله عليه و سلم , فقال : يا رسول الله، رأيت في المنام كأن رجلا قام و عليه بردان أخضران على جذمة حائط، فأذن مثنى، و أقام مثنى، و قعد قعدة "، قال : «فسمع ذلك بلال، فقام، فأذن مثنى، و أقام مثنى، و قعد قعدة» اھ (1/ 185)۔
ترجمہ: حضرت عبد الرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے نقل کیا گیا ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے صحابہ نے ہمیں بیان فرمایا کہ عبد اللہ بن زید انصاریؓ نبی ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ رسول اللہﷺ میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا ایک شخص دو سبز چادریں اوڑھے ہوئے ایک دیوار کے کونے پر کھڑے ہوئے اور اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہے اور اقامت کے کلمات بھی دو دو بار کہے اور (اذان اور اقامت کے درمیان) تھوڑی دیر بیٹھ کر وقفہ کیا ، راوی کہتے ہیں کہ حضرت بلالؓ نے یہ سنا تو کھڑے ہوئے اور انہوں نے بھی اسی طرح اذان و اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہے اور (اذان و اقامت کے درمیان) تھوڑی دیر بیٹھ کر وقفہ کیا۔ (مصنف ابن أبی شیبہ)۔
(۴) وفی شرح معاني الآثار : عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال : أخبرني أصحاب محمد صلى الله عليه و سلم , أن عبد الله بن زيد الأنصاري رأى في المنام الأذان فأتى النبي صلى الله عليه و سلم , فأخبره فقال : «علمه بلالا» فأذن مثنى مثنى , و أقام مثنى مثنى , و قعد قعدة " (1/ 134)۔
ترجمہ : حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے بیان کیا کہ عبد اللہ بن زید انصاریؓ نے اذان کے متعلق خواب دیکھا تو آپﷺ کے پاس آکر آپ کو اس کی اطلاع دی تو نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ یہ کلمات بلال کو سکھا دو ، چنانچہ بلال نے اذان دی اور اذان اور اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہے اور تھوڑی دیر بیٹھے (طحاوی)۔
(٥) و فی سنن الدارقطني : عن عون بن أبي جحيفة , عن أبيه , أن بلالا «كان يؤذن للنبي صلى الله عليه و سلم مثنى مثنى و يقيم مثنى مثنى» اھ (1/ 453)۔
ترجمہ: عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت بلال ، حضور ﷺ کے حکم پر اذان و اقامت کے کلمات دو دو دفعہ کہتے تھے ۔( دار قطنی)۔
(۶) و فی مصنف ابن أبي شيبة : عن إبراهيم، قال : «إن بلالا، كان يثني الأذان و الإقامة» اھ (1/ 187)۔
ترجمہ: حضرت ابرہیم نخعی فرتے ہیں کہ حضرت بلالؓ اذان و اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ کہتے تھے۔ ( مصنف بن ابی شیبہ)۔
و فی بذل المجهود : قال العلامة خليل أحمد السهارنبوريؒ : و ذهبت الحنفية و الثوري و ابن المبارك و أهل لكوفة (إلى قوله) أن ألفاظ الإقامة مثل الأذان مع زيادة قد قامت الصلاة مرتين ، قال الحافظ و استدلوا بما في رواية من حديث عبد الله بن زيد عند الترمذي و أبي داؤد بلفظ كان أذان رسول الله عليه السلام شفعا شفعا في الأذان و الإقامة اھ (۱/ ۲۹۲)۔
ترجمہ: حضرات احناف، امام ثوری، ابن المبارک، اور اہلِ کوفہ کا مذہب یہ ہے کہ اقامت کے الفاظ اذان کے الفاظ کی طرح ہیں مگر یہ کہ اقامت میں دو مرتبہ" قد قامت الصلوۃ" کا اضافہ ہے ، حافظ ابنِ حجر فرماتے ہیں کہ ان حضرات کی دلیل ترمذی اور ابو داؤود میں موجود ،عبد اللہ بن زید کی حدیث ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ علیہ السلام کی اذان اور اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ ہوا کرتے تھے (بذل المجہود) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم خلیل الطوخی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37103کی تصدیق کریں
0     4102
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات