حضرت عدت کے متعلق ضروری مسائل تفصیل سے بتائیں ، شادی کے بعد بیوی سے پہلی ملاقات سے پہلے، لڑکے کا انتقال ہو گیا کسی حادثہ سے تو کیا بیوی عدت گزارے گی ؟ شادی کے بعد پہلی رات ساتھ گزارنے کے بعد انتقال ہوا تو عدت ہوگی یا نہیں ؟
واضح ہو کہ نکاح کے بعد اگر شوہر کا انتقال ہو جائے چاہے اسکی اپنی بیوی سے تنہائی میں ملاقات ہوئی ہو، یا نہ ہوئی ہو دونوں صورتوں میں عورت پر عدتِ وفات واجب ہے جو چار مہینے اور دس دن ہے ۔
كما في اللباب في شرح الكتاب: (واذا مات الرجل من امرأته الحرة ) دخل بها أولا صغيرة كانت أو كبيرة ،مسلمة أو كتابية. حاضت في المدة أولم تحض ، كما في خزانة المفتین ، فعدتها اربعة اشهر وعشرة ايام ، لقوله تعالى" والذين يتوفون منكم ويذرون ازواجا یتربصن بانفسھن اربعة اشھر وعشرا "(البقرہ :234)۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0