سگی خالہ سے گلے ملنے پر اگر دل میں شہوانی خیال پیدا ہو جائے تو اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہو گا ؟
سگی خالہ سے گلے ملتے وقت اگر سائل کے دل میں فقط شہوانی خیال پیدا ہوا ہو اس کے علاوہ اس کے عضوِ خاص میں کوئی حرکت یا انتشار نہ پیدا ہوا ہو تو سائل کے لئے اپنی خالہ کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے، مگر آئندہ کیلئے اپنی خالہ سے گلے ملنے سے احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔
کما في الفتاوىٰ الهندية: والشهوة تعتبر عند المس والنظر حتى لو وجدا بغير شهوة ثم اشتهى بعد الترك لا تتعلق به الحرمة وحد الشهوة في الرجل أن تنتشر آلته أو تزداد انتشارا ان کا كانت منتشرة، كذا في التبيين۔اھ (1/275)