حضرت یوسف کا جو واقعہ ہے سورہ "یوسف "میں ،اس میں جو ذکر ہے زلیخا کا کیا وہ نام زلیخا ہے یا کچھ اور ہے ،پردہ فرمایا ہے نام کا ؟مجھے یہ پریشانی ہے کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ پردہ فرمایا ہے نام کا اور بہت سے کہتے ہیں کہ زلیخا ہے نام ۔
اللہ تعالیٰ نےقرآن پاک میں اس عورت کا ذکر "امرءۃ عزیز "سے فرمایا ہے ،نام صراحت سے ذکر نہیں فرمایا ،البتہ حضرات مفسرین فرماتے ہیں کہ عزیز مصر کی بیوی کا نام "راعیل "یا "زلیخا "تھا ،مگر "زلیخا"زیادہ مشہور ومعروف ہے ۔(ماخوذ از"معارف القرآن ج/5/ص43) واللہ اعلم بالصواب
مسلیمہ کذاب زندیق تھا یا مرتد؟اسے بغاوت کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا یا دعویٰ نبوت کی وجہ سے؟زندیق کے توبے کا حکم
یونیکوڈ واقعات 0