السلام علیکم !
صورتِ مسئلہ یہ ہے کہ بعض موبائل کمپنیاں موبائل اکاؤنٹ کھلوانے پر بطور آفر روزانہ’’فری منٹس‘‘ اور ’’فری ایس ایم ایس‘‘ بھیجتی ہیں، کیا شریعت کی رو سے یہ ’’فری منٹس‘‘ اور ’’فری ایس ایم ایس‘‘ استعمال کرنا درست ہے ؟ جبکہ ’’ فری منٹس‘‘ فی کال کے حساب سے 20 پیسہ چارج وصول کیے جاتے ہیں، اور ’’ ایس ایم ایس ‘‘ بالکل مفت ہیں ؟
واضح ہو کہ موبائل اکاؤنٹ میں رکھی جانے والی رقم کمپنی کے ذمہ واجب الادا قرض ہے، اور اس اکاؤنٹ میں ایک خاص مقدار کی رقم جمع رکھنا اور اس کو برقرار رکھنا فری سہولیات ملنے کے لئے ایک لازمی شرط ہے، اور فری سہولیات قرض پر اضافی منفعت ہے، جو کہ سود میں شامل ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به اھ (5/ 166)۔