جرائم و کبائر

کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

فتوی نمبر :
29234
| تاریخ :
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

اگر کسی شادی شدہ عورت کے ساتھ کسنگ اور ہاتھ وغیرہ پھیرا ہو تو یہ بھی زنا کے زمرے میں آجائے گا؟ اور اگر اس عورت کو طلاق ہو جاتی ہے کسی اور وجہ سے تو کیا اس کے ساتھ نکاح کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟ اس عورت کے ساتھ نکاح کرنا حلال ہوگا یا حرام ؟ اگر کسی عورت کا شوہر بغیر ضرورت ہر وقت لڑکی سے اور اس کے گھر والوں سے لڑتا رہتا ہو نیز لڑکی کا ایک ساتھ گزارہ کرنا مشکل ہو تو کیا اس صورت میں لڑ کی طلاق لے سکتی ہے اپنے شوہر سے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور شخص کا فعل اگر چہ شرعی و عرفی زنا کے زمرے میں نہیں آتا اور نہ ہی زنا کے احکامات ان پر جاری ہوتے ہیں ،مگر مذکور مرد و عورت اس عمل کے ارتکاب کی وجہ سے سخت گناہ گار ہوئے ہیں ان پر لازم ہے کہ سچے دل سے توبہ و استغفار کریں اور آئندہ اس طرح برے فعل سے بالکل احتراز کریں ، تاہم مذکور عورت کو اگر طلاق دی جائے تو ایام عدت گزرنے کے بعد مذکور شخص کا اس عورت سے نکاح کرنا شرعاً درست ہے ، جبکہ شوہر اگر کسی عورت کے نان نفقہ اور دیگر حقوقِ نکاح واجبہ پر قادر ہو تو بیوی کو آپس کی معمولی ناچاقیوں کی وجہ سے طلاق یا خلع لینے کی کوشش کرنا جائز نہیں اور ایسی عورت کے بارے میں احادیث مبارکہ میں وعیدیں وارد ہوئی ہیں اس لئے مذکور عورت کو اپنے مذکور طرز عمل سے ا حتر از لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى مشكاة المصابيح: عن ثوبان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أيما امرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة» . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي اھ (2/ 978)
و في الفتاوى الهندية: وأما النظر إلى الأجنبيات فنقول يجوز النظر إلى مواضع الزينة الظاهرة منهن وذلك الوجه والكف في ظاهر الرواية كذا في الذخيرة وإن غلب على ظنه أنه يشتهي فهو حرام كذا في الينابيع اھ (5/ 329)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: وصح نكاح حبلى من زنى) أي عندهما. وقال أبو يوسف لا يصح والفتوى على قولهما اھ (3/ 48)
و في المحيط البرهاني في الفقه النعماني: وقال أبو حنيفة ومحمد رحمهما الله: يجوز أن يتزوج امرأة حاملاً من الزنا، ولا يطأها حتى تضع، وقال أبو يوسف وزفر رحمهما الله: لا يصح النكاح، والفتوى على قول أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله اھ (3/ 79)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: ولذا لو زنت امرأة رجل لم تحرم عليه وجاز له وطؤها عقب الزنا اھ (3/ 103) والله أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29234کی تصدیق کریں
0     55
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جرائم و کبائر 0
  • ماضی کے ان گنت نامعلوم گناہوں سے توبہ کیسے کی جائے

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قتل بذریعہ سحر و جادو

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • زناکا کفار

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بلی کو مارنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مارنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیانعت کے الفاظ میں رد و بدل سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • عوام کا مرتد کو قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا نماز اور زکوۃ ادا نہ کرنے والے کو حکومت سزا دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ورثاء کا قاتل کو معاف کرنے پر کیا ان کو اجر ملے گا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نکاحِ متعہ کرنے والے پر حد جاری ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نیکیوں کی کثرت کے باوجود گناہوں پر سزا کاحکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں زانی کو قتل کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کتا مرجائے توکیا مارنے والا شخص گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • علماء کو برا بھلا کہنے والے کا حکم اور اس کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • جادو کروانے والے پر کسی قسم کا عمل کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
Related Topics متعلقه موضوعات