ایک مسجد میں ایک طرف ایک تبلیغی بیان ہورہاہے دوسرے طرف ایک آدمی نفل يا تلاوت کررہا ہے، اس آدمی کے ثواب کےلیے کونسا عمل بہتر ہے؟ انفرادي يااجتماعي؟
سوال نمبر 2۔ دو رکعت نفل میں ثواب زیادہ ہے یا امام کے ساتھ تکبیر ِاولیٰ میں؟
اسلامی احکامات میں تقابل نہیں، ہرحکم کےلیے ایک مستقبل مقام ہے، اسی مقام پراس کی ادائیگی مطلوب ہے، چنانچہ تکبیرِاُولیٰ کے وقت اس میں پہنچنا افضل ہے، جبکہ نوافل کی اصل جگہ گھر ہے، گھروں میں نوافل کا اہتمام کرنا چاہیے، جبکہ مساجد اجتماعی عبادات کی جگہیں ہیں اس لیے اگر جماعت کی نماز کے بعد درس تدریس تعلیم کا حلقہ یا تبلیغی بیان ہو تو اس میں شرکت کرنا زیادہ بہتر ہے ۔
کما فی سنن الترمذى: عن انس بن مالك قال: قال رسول ﷺ :من صلى الله اَربعين يوماً في جماعةيدرك التكبيرة الأولى كتب له براءتان براءة من النار وبراءة من النفاق - ( ج 1ص ۳۲)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا
یونیکوڈ ثواب والے اعمال 0