گناہ و ناجائز

دوسری کمپنی کا لیبل لگا کر پروڈکٹ گاہگ کو بیچنا جائز ہوگا؟

فتوی نمبر :
25279
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

دوسری کمپنی کا لیبل لگا کر پروڈکٹ گاہگ کو بیچنا جائز ہوگا؟

ہماری ملائشیا میں فیکٹری ہے ،ہم چائنہ سے مال حاصل کرتے ہیں اور اپنی کمپنی کا لیبل لگاتے ہیں اور پھر گاہک کو بیچتے ہیں۔ بسا اوقات ہم چائنیز کمپنی سے کہتے ہیں کہ وہ پروڈکٹ پر ہمارا لیبل لگا کر ڈائریکٹ ہمارے کسٹمرز کو پروڈکٹ بیچیں، کیا یہ طریقہ درست ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسٹمرز کے علم میں یہ بات ہو کہ پروڈکٹ چائنہ کی ہے، اور اس پر لیبل فیکٹری کا چسپاں ہے ، اور کسی قسم کی دھوکہ دہی کا پہلو بھی موجود نہ ہو ،تو ایسی صورت میں پروڈکٹ خریدنے اور اپنے رسک میں آنے کے بعد اسی کمپنی کے ذریعہ اپنا لیبل چسپاں کر کے بھی کسٹمرز کو دیدینے میں کوئی قباحت نہیں ، بلکہ یہ شرعاً بھی جائز اور در ست ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25279کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات