گناہ و ناجائز

شوہر کے لئے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنے اور اس کی وجہ سے نکاح پر اثر پڑنے کا حکم

فتوی نمبر :
24598
| تاریخ :
2015-02-17
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

شوہر کے لئے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنے اور اس کی وجہ سے نکاح پر اثر پڑنے کا حکم

مفتی صاحب میں یہ پوچھ رہا تھا کہ مرد اپنی بیوی کے ساتھ مجبوری میں یا خوشی میں پیچھے سے سیکس کرسکتا ہے؟ اور اس سے نکاح ٹوٹے گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر کے لیے بیوی کے ساتھ پچھلی شرمگاہ میں جماع( سیکس) کرنا شرعاً حرام وناجائز اور انتہائی قبیح اور ملعون فعل ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے، تاہم اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الترغیب والترهیب: عن ابن عباس رضی الله عنهما ان رسول الله ﷺ قال: ’’لا ینظر الله عزوجل الی رجل اتی رجلًا او إمرأة فی دبرها‘‘اھ (۳/۲۸۹)
وفی الدر المختار: أسباب التحريم أنواع: قرابة، مصاهرة، رضاع، جمع، ملك، شرك، إدخال أمة على حرة، فهي سبعة: ذكرها المصنف بهذا الترتيب وبقي التطليق ثلاثا، وتعلق حق الغير بنكاح أو عدة ذكرهما في الرجعة اھ(3/ 28)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد البصیر عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24598کی تصدیق کریں
0     2899
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات