السلام علیکم ، مفتی صاحب !
مجھے آپ سے یہ دریافت کرنا ہے کہ اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے لڑائی کی بنا پر چار سال سے علیحدہ رہ ر ہی ہو ان چار سالوں میں ایک بار بھی دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں ہوئے اور نہ ہی اس دوران وہ کبھی ملے ،اگر اسکے شوہر کا انتقال ہو جائےتو کیا اس عورت پر عد ت وفات لازم ہوگی ؟
بغیر طلاق کے کسی رنجش کی بناء پر میاں بیوی کی علیحدگی کی وجہ سے عدت وفات متاثر نہیں ہوتی، اس لئے مذکور خاتون پر عدت وفات مکمل کرنا از روئے شرع لازم ہے۔
في الهندية : عدة الحرة في الوفاة أربعة أشهر وعشرة أيام سواء كانت مدخولا بها أو لا مسلمة أو كتابية الخ (1/529)۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0