مغرب کی اذان کی آواز محلے کی کئی مساجد سے آتی ہے، ہماری مسجد میں اذان پہلے مکمل ہو جاتی ہے، جبکہ برابر والی مسجد کی اونچی اور طویل اذان تقریباً چار پانچ منٹ بعد مکمل ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ہماری مسجد کے امام صاحب اُس اذان کے مکمل ہونے کا انتظار کرتے ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
اپنے محلہ کی اذان مکمل ہونے کے بعد امام صاحب پر دوسرے کی اذان مکمل ہونے کا انتظار لازم نہیں، البتہ لوگوں کی توجہ منتشر ہونے سے بچانے کی غرض سے اگر ایسا کیا جائے تو اس میں حرج نہیں۔
ففی الفتاوى الهندية: وأما إذا كان في المغرب فالمستحب يفصل بينهما بسكتة يسكت قائما مقدار ما يتمكن من قراءة ثلاث آيات قصار. (1/ 57)