میں دبئی میں کام کر رہا ہوں، اور ایکسچینج یا بینک کے ذریعہ رقم بھیج رہا ہوں ، صرف والد صاحب کے نام پر نہ کہ ان کے اکاؤنٹ میں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہنڈی کے ذریعہ رقم بھیج سکتا ہوں؟ کیا یہ حلال ہے یا حرام ؟
ہنڈی کے ذریعہ رقم بھیجنا دو شرطوں کے ساتھ جائز ہے ، ایک یہ کہ مجلسِ قعد میں دونوں فریقوں میں سے کوئی ایک اپنی رقم پر قبضہ کرلے, دوئم یہ کہ اس کا روبار کی قانوناً اجازت ہو ۔
کمافي الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (باع فلوسا بمثلها أو بدراهم أو بدنانير فإن نقد أحدهما جاز) وإن تفرقا بلا قبض أحدهما لم يجز لما مر (5/ 179)۔
و في شرح الاشباه والنظائر : قال المصنف في شرح الكنز ناقلا عن ائمتنا اطاعة الامام في غیر معصیة واجبة اھ (۱/ ۳۳۲)۔