 
                    میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا ہوں جس میں تقریباً سب ہی غیر مسلم ہیں اور میں اکیلامسلمان ہوں ۔کیا ایسے ماحول میں "گنپتی " (ہندؤں کا مذہبی تہوار)کیلیے چندہ دینا کیسا ہے ؟
ہندؤں کے مذہبی تہوار میں شرکت کرنا یا اپنے اختیار سے کسی قسم کا چندہ دینا شرعاً جائز نہیں ہے، اور اس سے احتراز لازم ہے ۔
ففی الدر المختار: والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام(6/ 754) و اللہ أعلم بالصواب!