اذان و اقامت

مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

فتوی نمبر :
20341
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / اذان و اقامت

مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

السلام علیکم! حضرت آپ سے ۳ باتیں معلوم کرنی ہیں:
۱۔ مسجد کے اندر لاؤڈ اسپیکر ایک ضرورت ہے، لیکن ایکو ساؤنڈ ( گونج یعنی آواز کا تکرار) کی کیا ضرورت ہے، جس کی وجہ سے آواز مکرر ہوتی ہے یعنی الله اکبر ، بَرْ، بَرْ، بَرْ اور سمع الله لمن حمدہ ، دَہْ ، دَہْ، دَہْ، کیا اس طرح امام کی آواز سے مقتدی کی نماز ہو جاتی ہے؟ اور اگر ہو جاتی ہے تو کیا ایک عام نمازی بھی اس طرح انفرادی نماز پڑھ سکتا ہے یعنی الله اکبر ، بَرْ، بَرْ، بَرْ۔
۲۔ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرنے سے متعلق کیا حکم ہے؟
۳۔ اگر اذان میں ’’أشهد أن لا اله إلا الله‘‘ کی جگہ ’’أشهد أن لا الله إلا الله‘‘ (یعنی الٰہ کے ہمزہ اور لام کو کھینچنا اور إلا اللہ میں بھی ہمزہ اور لام کو کھینچنا ) اور ’’أشھد أن محمداً رسول اللہ ‘‘کی جگہ ’’أشھد أن محمدا رسول اللہ‘‘ میں (محمد کے میم پر تھوڑا رکنا اور رسول کے واؤ اور اللہ کے لام کو کھینچنا )
نوٹ: جن جگہوں پر دو یا زیادہ الفاظ ہیں ان کا مطلب کہ بہت کھینچا گیا ہے، مزید یہ کہ ان الفاظ کے معانی بھی بتادیں جنہیں بہت زیادہ کھینچا گیا ہے۔ برائے مہربانی اس مسئلے کی صحیح رہنمائی فرمائیں. جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ اگر چہ ایکو ساؤنڈ کو مذکور طریقے سے لگانا نا پسندیدہ ہے، مگر اس صورت میں مقتدی کی نماز درست اداء ہو جائے گی، جبکہ انفرادی طور پر نماز پڑھنے کے دوران ایسا کرنا نامعقول اور لغو حرکت ہے، جس سے نماز فاسد ہونے کا اندیشہ ہے، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر اگر حدودِ مسجد سے باہر ہو تو اس میں ہر طرح کا اعلان کرنا جائز ہے، جبکہ حدودِ مسجد کے اندر ہونے کی صورت میں اس کے اندر گمشدہ اشیاء اور غیر ضروری چیزوں کا اعلان کرنا درست نہیں، البتہ جنازہ وغیرہ ضرورتِ عامہ کا اعلان کرنے کی گنجائش ہے۔
۳۔ اذان کے الفاظ کو اس طرح کھیچنا اصولِ تجوید کے منافی ہے، اس میں زیادہ مبالغہ کرنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: (ومنها) تكرار الحرف أو الكلمة إن كرر حرفا واحدا فإن كان ذلك إظهار تضعيف لم تفسد صلاته نحو أن يقرأ ومن يرتد وإن كان زيادة نحو أن يقرأ الحمد لله بثلاث لامات تفسد صلاته وإن كرر الكلمة فإن لم يتغير المعنى لا تفسد صلاته وإن تغير نحو أن يقرأ رب رب العالمين أو مالك مالك يوم الدين فالصحيح أنها تفسد. هكذا في الظهيرية. اھ (1/ 80)
وفی الدر المختار: (وعرف) أي نادى عليها حيث وجدها وفي الجامع اھ (4/ 278)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: وفي المجامع) أي محلات الاجتماع كالأسواق وأبواب المساجد بحر، وكبيوت القهوات في زماننا اھ (4/ 278)
وفی الدر المختار: (ولا لحن فيه) أي تغني بغير كلماته فإنه لا يحل فعله وسماعه اھ(1/ 387)
وفی حاشية ابن عابدين: تحت (قوله: بغير كلماته) أي بزيادة حركة أو حرف أو مد أو غيرها في الأوائل والأواخر قهستاني. اھ (1/ 387)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قدیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 20341کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات