گناہ و ناجائز

کسی سے لی گئی کتابیں اگر مالک کو واپس کرنا ممکن نہ ہو تو کیا کا جائے۔

فتوی نمبر :
18220
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کسی سے لی گئی کتابیں اگر مالک کو واپس کرنا ممکن نہ ہو تو کیا کا جائے۔

زمانہ طالب علمی میں ،میں نے ایک دوست سے تعلیمی نوٹس لئے تھے،اور کہا تھا " کہ واپس کردوں گا،مگر نہیں کرسکا ، اور دوسرے دوست کی ذاتی لائبریری سے کچھ کتابیں لی تھیں، وہ واپس نہ کر سکا ،دونوں حضرات سے کوئی رابطہ نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ دونوں کہاں ہیں۔ اب میں (USA) میں رہائش پذیر ہوں۔ اس بات کو تقریباً 15 - 20 سال ہو گئے، دل میں یہ ہے کہ میں نے گناہ کیا ہے ۔
براہ کرم راہ نمائی فرمائیں کہ اس کا کیا کفارہ ادا کروں کہ روز محشر پکڑ سے بچ سکوں۔.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیے کہ اپنے اس گناہ پر بصدق دل تو بہ واستغفار کرے، اور اگر ان دونوں کو ان سے لی گئی کتابیں اور ٹونس یا ان کی قیمت پہنچانا ممکن نہ تو ان کی طرف سے نوٹس اور کتابوں کی قیمت کے بقدر صدقہ کر دے ،ان شاء اللہ امید ہے کہ آخرت کے مواخذہ سے مامون رہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: عن سمرة (عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: " «على اليد ما أخذت» ") أي: يجب على اليد رد ما أخذته. قال الطيبي - رحمه الله -: " ما " موصولة مبتدأ، وعلى اليد خبره والراجع محذوف أي: ما أخذته اليد ضمان على صاحبها اھ (5/ 1975) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احسان الرحمان حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18220کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات