اذان و اقامت

ہر نماز کے لئے اذان دینے کا حکم- زوالِ آفتاب مکمل ہونے سے پہلے دورانِ زوال اذان دینا -داڑھی منڈھے ششخص کا اذان دینا

فتوی نمبر :
16699
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / اذان و اقامت

ہر نماز کے لئے اذان دینے کا حکم- زوالِ آفتاب مکمل ہونے سے پہلے دورانِ زوال اذان دینا -داڑھی منڈھے ششخص کا اذان دینا

۱۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اذان ہر نماز کے لئے دینا ضروری ہے؟
۲۔ اگر اذان زوال کے وقت کے دوران دی جائے تو کیا نماز درست ہو جائےگی؟
۳۔ ایسا شخص جس کی داڑھی مکمل نہ ہو تو اس کی اذان دینے کے بارےمیں شرعاً کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ اذان ہر نماز کے لئے سنتِ مؤکدہ ہے، لہٰذا ہر نماز کے لئے علیحدہ اذان دی جائے۔
۲۔ وقت سے پہلے اذان کا اعتبار نہیں، وقت داخل ہونے پر اس کا اعادہ لازم ہے , ورنہ وقت داخل ہونے کے بعد نماز تو ادا ہو جائےگی، مگر ترکِ اذان کا گناہ ہوگا۔
۳۔ ایک مٹھی کے برابر داڑھی رکھنا باجماع اُمت واجب ہے اور جو شخص داڑھی منڈواتا ہو یا ایک مٹھی بھر سے کم کرواتا ہو , شرعاً یہ فاسق ہے اور فاسق کی اذان اگرچہ مکروہ ہے، مگر اس کا اعادہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الدر المختار: و هو سنة) للرجال في مكان عال (مؤكدة) هي كالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس (في وقتها اھ (1/ 384)-
و فی الفتاوى الهندية : و يكره أداء المكتوبة بالجماعة في المسجد بغير أذان و إقامة . كذا في فتاوى قاضي خان اھ (1/ 54)-
و فیها أیضاً : تقديم الأذان على الوقت في غير الصبح لا يجوز اتفاقا اھ (1/ 53)-
و فی بدائع الصنائع : لو أذن قبل دخول الوقت لا یجزیه و یعیده إذا دخل الوقت فی الصلاة کلها اھ (۱/ ۱۵۴) -
فی سنن النسائي : عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : «أحفوا الشوارب، و أعفوا اللحى» اھ (1/ 16)-
و فی الفتاوى الهندية : و يكره أذان الفاسق و لا يعاد . هكذا في الذخيرة . (1/ 54)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الولی فضل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16699کی تصدیق کریں
0     843
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات