احکام حج

جدّہ میں محرم موجود ہو تو عورت جدہ تک بغیر محرم کے سفرِحج کر سکتی ہے؟

فتوی نمبر :
15384
| تاریخ :
2012-05-22
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

جدّہ میں محرم موجود ہو تو عورت جدہ تک بغیر محرم کے سفرِحج کر سکتی ہے؟

کیا عورت بغیر محرم کے سفرِحج پر جا سکتی ہے؟ جدّہ میں محرم موجود ہے جو حج میں ساتھ ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی عورت کا بلا محرم سفر ِحج پر جاناجائز نہیں، اسلیے مذکور طرز عمل کے بجائے اس کو چاہیے کہ وہ شروع سے اخیر تک پورا سفر اپنی محرم کے ساتھ کرے ،یا کسی دوسرےمحرم کا انتظام کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم : عن ابي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يحل لأمراة ان تسافر ثلاثا الاو معها ذو محرم منها (ج 1 ص ۳۳۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15384کی تصدیق کریں
0     587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات