احکام حج

شوہر کے بھتیجے کے ساتھ حج و عمرہ پر جانا

فتوی نمبر :
27565
| تاریخ :
2016-04-04
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

شوہر کے بھتیجے کے ساتھ حج و عمرہ پر جانا

السلام علیکم! محترم جناب سوال عرض خدمت ہے یہ کہ ایک خاتون جس کی عمر 60 سال سے اوپر ہے جس کی اپنی کوئی اولاد نہیں اور خاوند کے بھتیجوں کو ہی پال پوس کر بڑا کیا یعنی کہ خاتون کا رشتہ چچی کا ہے کیا خاوند کا یہ بھتیجا اپنی والدہ کی ہمراہی میں اس خاتون یعنی اس چچی کو اپنےساتھ حج پر لے جاسکتاہے یا نہیں؟ براہِ کرم جواب سے شریعت کی روشنی میں مطلع فرماکر ممنون فرمائیں، جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور عورت اپنے شوہر کے بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر چلی جائے تو اس کا حج اگرچہ ادا ہوجائے گا مگر غیر محرم کے ساتھ سفر شرعی پر جانے کا گناہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی التاتارخانية : والمحرم فی حق المرأة شرط شابة كانت أو عجوزا إذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثه إلى قوله ( والمحرم - الزوج ومن لا يجوز منا كجتهاعلى التابيد (434/2)۔م

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سہیل جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27565کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات