احکام حج

ساٹھ سالہ نند کے ساتھ حج پر جانا

فتوی نمبر :
25608
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

ساٹھ سالہ نند کے ساتھ حج پر جانا

میں اس سال حج ادا کرنا چاہتا ہوں، میرے ساتھ میری بیوی اور بہن ہوں گی، کیا میری نندجس کی عمر 60 سال ہے میرےساتھ حج پر جا سکتی ہے؟ حکومتِ سعودیہ کے قانون کے مطابق 45 سالہ عمر کی عورت گروپ کے ساتھ حج پے جا سکتی ہے،

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی نند اس کی محرم نہیں، اسلیے اسکا سفر حج میں محرم بن کر ساتھ جانا جائزنہیں ۔ اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم : عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ ثَلَاثًا، إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» اھ (2/975)۔
و فی الہندیة : (ومنها المحرم للمرأة) شابة كانت أو عجوزاإذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام هكذا فی المحيط، وإن كان أقل من ذلك حجت بغير محرم كذا فی البدائع والمحرم الزوج، ومن لا يجوز مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو مصاهرة (1/218)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25608کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات