کیا عورت بغیر محرم کے سفرِحج پر جا سکتی ہے؟ جدّہ میں محرم موجود ہے جو حج میں ساتھ ہوگا۔
کسی عورت کا بلا محرم سفر ِحج پر جاناجائز نہیں، اسلیے مذکور طرز عمل کے بجائے اس کو چاہیے کہ وہ شروع سے اخیر تک پورا سفر اپنی محرم کے ساتھ کرے ،یا کسی دوسرےمحرم کا انتظام کرے ۔
کما فی صحیح المسلم : عن ابي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يحل لأمراة ان تسافر ثلاثا الاو معها ذو محرم منها (ج 1 ص ۳۳۲)۔