السلام علیکم ! کیا کسی حدیث میں ہے کہ جو آدمی تین جمعوں تک نماز نہ پڑھے تو وہ کافر ہوجاتا ہے؟
کفر کی صراحت کے ساتھ کوئی حدیث تو ہماری نظر سے نہیں گزری، البتہ ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص تین جمعہ کی نماز"تہاوناً"چھوڑ دے تو اللہ پاک اس کے دل پر مہر لگا دیتے ہیں، اس میں"تہاوناً" سے مراد سستی، کاہلی اور بے پرواہی بھی ہوسکتی ہے، اور تحقیر واہانت بھی اور دوسرے معنی کے لحاظ سے اگر کوئی جمعہ نہ پڑھے تو ایسا شخص بلاشبہ کافر ہے۔
کما فی الترمذی: قال رسول اللہ ﷺ من ترک الجمعة ثلٰث مرات تھاونا بھا طبع اللہ علیٰ قلبہ اھ (ص/112)۔
وفی المرقاة المفاتیح: (تھاوناً بھا) قال الطیبی: ای اھانة وقال ابن الملک ای تساھلاً عن التقصیر لاعن عذر(طبع اللہ) ایک ختم (علیٰ قلبہ) بمنع ایصال الخیر الیہ اھ (3/466)۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق
یونیکوڈ من گھڑت احادیث 0