گناہ و ناجائز

اصلاح نفس کے لئے کسی شیخ سے پیری مریدی کا تعلق قائم کرنا کیا ضرور ی ہے؟

فتوی نمبر :
13650
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

اصلاح نفس کے لئے کسی شیخ سے پیری مریدی کا تعلق قائم کرنا کیا ضرور ی ہے؟

محترم مولانا صاحب! مہربانی فرما کر آپ مجھے میرے سوالات کاجواب دیں گے؟ اسلام میں پیر اور مرید کا کیا نظریہ ہے، کیا یہ ثابت ہے ؟ اور کیا یہ ضروری ہے کہ ہر انسان کسی نہ کسی پیر سے بیعت کریں اصلاح کے لیے ؟ براہِ مہربانی اس کے بارے میں مجھے تفصیلاً جواب دیں، جو میرے لیے راہ نمائی کا ذریعہ بن سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل مقصود اصلاح نفس ہے، اور اس مقصد کے لیے پیری و مریدی جس کو بیعت سے تعبیر کیا جاتا ہے کا سلسلہ قائم کیا جاتا ہے، جو ثابت اور سلف صالحین سے متوارث ہے، مگر شرعا ضروری نہیں ،بلکہ اصلاح نفس کا یہ مقصد اگر کسی اور ذریعہ سے حاصل ہو تب بھی درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
کلیم اللہ حمزہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13650کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات